عنوان: شادی شدہ مرد کتنے عرصے تک گھرسے دور رہ سکتا ہے؟ (3358-No)

سوال: مفتی صاحب ! شادی شدہ آدمی گھر سے ایک سال کیلے باہر جا سکتا ہے؟ اسکے بارے میں حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔

جواب: اگر شادی کے بعد گھر سے دور رہنے میں بیوی کی عزت وناموس اور اس کی حفاظت کا انتظام نہ ہو، یا شوہر کے دور ہونے کی وجہ سے اس کے گناہ اور فتنہ میں  مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو  ایسی صورت میں شوہر  کے لیے بیوی کو ایسی حالت میں تنہا چھوڑ کر کسی کام کی وجہ سے دور رہنا درست نہیں ہے، اور اگر یہ اندیشہ نہ ہو تو پھردور رہنا جائز ہے، لیکن اس صورت میں  بیوی کی رضامندی کے بغیر چار مہینہ سے زیادہ  گھر سے دور  رہنا جائز نہیں ہے، اس طرح بیوی کی اجازت کے بغیر گھر سے دور رہنے میں بیوی کی حق تلفی ہے۔
اور اگر بیوی خوشی سے اِجازت دیتی ہے، تو چار ماہ سے زائد بھی رہ سکتے ہیں۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ عورت بغیر مرد کے کتنے دن صبر کرسکتی ہے؟
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: چار ماہ، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فوج کے سپہ سالاروں کو حکم دیا کہ شادی شدہ فوجی اپنے گھر سے چار ماہ سے زیادہ باہر نہ رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب النکاح، 203/3، ط: دار الفکر)
(قوله ولا يبلغ مدة الإيلاء) تقدم عن الفتح التعبير بقوله ويجب أن لا يبلغ إلخ. وظاهره أنه منقول، لكن ذكر قبله في مقدار الدور أنه لا ينبغي أن يطلق له مقدار مدة الإيلاء وهو أربعة أشهر، فهذا بحث منه كما سيذكره الشارح فالظاهر أن ما هنا مبني على هذا البحث تأمل، ثم قوله وهو أربعة يفيد أن المراد إيلاء الحرة، ويؤيد ذلك أن عمر - رضي الله تعالى عنه - لما سمع في الليل امرأة تقول: فوالله لولا الله تخشى عواقبه لزحزح من هذا السرير جوانبه فسأل عنها فإذا زوجها في الجهاد، فسأل بنته حفصة: كم تصبر المرأة عن الرجل: فقالت أربعة أشهر، فأمر أمراء الأجناد أن لا يتخلف المتزوج عن أهله أكثر منها، ولو لم يكن في هذه المدة زيادة مضارة بها لما شرع الله تعالى الفراق بالإيلاء فيها.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 653 Jan 16, 2020
Shadi shuda mard kitnay arsay tak ghar say door reh sakta hay, kitne, arse, sey, , For how many days a married man can stay away from home, married man staying away from home, for how long can a man stay away from his wife

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.