عنوان: دوران نماز آستین اور شلوار صحیح کرنا(336-No)

سوال: مفتی صاحب ! وضو کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہوتے ہی امام رکوع میں چلا جائے، اور ہم ساتھ میں شامل ہو جائیں اور آستین چڑھی ہوئی ہوں، تو کیا دوران نماز آستین یا شلوار ٹخنےسے اوپر کر سکتے ہیں یا یہ عمل کثیر میں آئیگا؟

جواب: واضح رہے کہ اگر وضو کرتے وقت آستین چڑھائی ہوئی تھیں، اور جماعت میں شرکت کرنے کے لئے جلدی میں آستین چڑھی ہوئی رہ گئی ہو، تو نماز میں ایک ہاتھ سے تھوڑی تھوڑی اتارے، اتارنے میں دونوں ہاتھ استعمال نہ کرے، ورنہ عمل کثیر ہونے کی وجہ سے نماز فاسد ہو جائے گی۔
اسی طرح اگر شلوارکے پائنچے نیچے لٹک رہے ہوں، تو ایک ہاتھ سے اوپر کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (640/1، ط: دار الفکر)
لو شمر للوضوء ثم عجل لإدراك الركعة مع الإمام. وإذا دخل في الصلاة كذلك وقلنا بالكراهة فهل الأفضل إرخاء كميه فيها بعمل قليل أو تركهما؟ لم أره: والأظهر الأول

الھندیۃ: (101/1، ط: دار الفکر)
العمل الكثير يفسد الصلاة والقليل لا. كذا في محيط السرخسي واختلفوا في الفاصل بينهما على ثلاثة أقوال۔۔۔۔۔(والثالث) أنه لو نظر إليه ناظر من بعيد إن كان لا يشك أنه في غير الصلاة فهو كثير مفسد وإن شك فليس بمفسد وهذا هو الأصح. هكذا في التبيين وهو أحسن. كذا في محيط السرخسي وهو اختيار العامة كذا في فتاوى قاضي خان والخلاصة۔

بدائع الصنائع: (241/1، ط: دار الکتب العلمیہ)
كل عمل لو نظر الناظر إليه من بعيد لا يشك أنه في غير الصلاة فهو كثير، وكل عمل لو نظر إليه ناظر ربما يشبه عليه أنه في الصلاة فهو قليل وهو الأصح

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 520 Dec 31, 2018
doraanenamaaz/doran e namaaz/namaaz ke/kay doraan aaasteen aur shalwaar theek/sahi kar, fixing trousers and sleeves during salah/namaaz/prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.