سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! قربانی کے لیے جانور کو اس نیت سے خصی کرنا کہ اس کی نشونما اچھی ہو، اور گوشت زیادہ نکلے، اور اس کی قیمت بھی اچھی مل جائے کیسا ہے؟ جبکہ خصی کرتے وقت جانور بری طرح تکلیف میں ہوتا ہے۔
جواب: واضح رہے کہ جانور کو خصی کرنا جائز ہے، اور جہاں تک ممکن ہو، اس بات کی کوشش کی جائے کہ جانور کو تکلیف کم سے کم ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (کتاب الحظر و الإباحۃ، 557/9، ط: زکریا)
وجاز خصاء البہائم وقیدوہ بالمنفعۃ وہي إرادۃ سمنہا أومنعہا عن العض۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی