سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کوئی رنڈوا مرد اگر دوسری شادی کرنا چاہے، تو وہ کس عمر تک دوسرا نکاح کر سکتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ رنڈوا مرد اس وقت تک دوسرا نکاح کر سکتا ہے، جب تک اس کو شادی کی ضرورت ہو، اور وہ ازدواجی تعلق قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، شریعت میں دوسرے اور تیسرے نکاح کا حکم وہی ہے جو پہلے نکاح کا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب النکاح، 357/2)
ویکون ( النکاح ) واجبا عند التوقان الخ و یکون سنۃ مؤکدۃ فی الاصح ۔۔۔۔حال الاعتدال الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی