عنوان: کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے سستے داموں ٹکٹ خرید کر اسے مہنگے دام فروخت کرنے کا حکم (3468-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! پی ایس ایل کے میچز کے ٹکٹ پانچ سو میں خرید کر انہیں ہزار روپے میں کسی اور کو بیچنا اور دوسرے کا پانچ سو اضافی دے کر خریدنا کیسا ہے؟

جواب: ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنا(سستے داموں لے کر آگے مہنگے دام فروخت کرنا ) فی نفسہ جائز ہے، کیونکہ اپنی ملکیت ہی کو اس نے بیچا ہے، البتہ اگر اسی ٹکٹ کو بلیک میں فروخت کرنا حکومت کے قانون  کی خلاف ورزی ہو، تواس صورت میں چونکہ اپنی عزت و آبرو کو خطرہ میں ڈالنا ہے، اس لئے شریعت ایسے کام کی اجازت نہیں دیتی۔
نیز واضح رہے کہ کرکٹ میچ یا دوسرے کھیل جب مستقل مقصد بنالیے جائیں، اور اس سے شرعی فرائض و واجبات میں کوتاہی ہونے لگے، اور خاص طور پر میچ کے دوران غیر شرعی کام بھی ہونے لگیں، جیسا کہ آج کل کے کھیلوں میں ان شرعی مفاسد کا ارتکاب کیا جانا معروف و مشاھد ہے، مثلاً: ناچ گانا، موسیقی، مردوں اور عورتوں کا مخلوط اجتماع اور بے پردگی ہونا، ان کھیلوں کا لازمی حصہ ہے، لہذا ان شرعی مفاسد کے ہوتے ہوئے میچ کے ٹکٹ فروخت کرنا اور اس کو با قاعدہ کاروبار بنانا درست نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (لقمان، الایۃ: 6)
وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشۡتَرِیۡ لَہۡوَ الۡحَدِیۡثِ لِیُضِلَّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ ٭ۖ وَّ یَتَّخِذَہَا ہُزُوًا ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌo

سنن ابن ماجۃ: (1332/2، ط: دار احیاء الکتب العربیۃ)
عن حذيفة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا ينبغي للمؤمن أن يذل نفسه» ، قالوا: وكيف يذل نفسه؟ قال: «يتعرض من البلاء لما لا يطيقه»

مجلۃ الاحکام: (230/1، ط: نور محمد)
كل يتصرف في ملكه كيفما شاء.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 850 Jan 29, 2020
Cricket, match dekhnay, dekhne, daikhnay, sastay, daam, ticket, khareed, mehangay, mehange, mehnge, daam, frokht, farokht, karnay, karne, hukm, hukam, Ruling on buying cheap tickets to watch cricket match and selling them at high prices, selling tickets on profit, buying cheap, selling high

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.