عنوان: زمین پر عادل حکمران کی ایک دن کی حکومت الخ حدیث(3513-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے:
انصاف کے ساتھ کی گئی ایک دن کی حکومت ستر سال کی عبادت سے بہتر ہے، اور وہ شرعی حد جس کو صحیح طور پر نافذ کیا جائے، اس زمین کے لیے (جہاں حد نافذ کی گئی ہو) چالیس دنوں کی بارش سے بہتر ہے۔
سنن الکبری:١٦١٣٩

جواب: جی ہاں! یہ حدیث الترغیب والترھیب میں صحیح سند کے ساتھ موجود ہے، لہذا قابل بیان ہے۔
عن عبدالله بن عباس: يومٌ من إمامٍ عادلٍ أفضلُ من عبادةِ ستِّين سنةً وحدٌّ يُقامُ في الأرضِ بحقِّه أزكى فيها من مطرِ أربعين صباحًا۔
(المنذري، الترغيب والترهيب، ج3، ص184، إسناده حسن)
ترجمہ:
زمین پر عادل حکمران کا ایک دن کا وجود ساٹھ سال کی عبادت سے افضل ہے اور صحیح طور پر قائم کی گئی ایک شرعی حد زمین کے لئے چالیس دن کی بارش سے زیادہ پاکیزہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الترغيب و الترهيب: (184/3)
عن عبدالله بن عباس: يومٌ من إمامٍ عادلٍ أفضلُ من عبادةِ ستِّين سنةً وحدٌّ يُقامُ في الأرضِ بحقِّه أزكى فيها من مطرِ أربعين صباحًاالمنذري۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 800
Aadil, Hukamran, Hukumran, Aik Din, Ek din, Hukumat, Zameen, Hakumat, Hakoomat, One day rule of a just ruler on earth, hadith about rulers, just ruler, 1 day rule

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2022.