عنوان: شوہر کی وفات کے بعد اپنی غلطیوں کا احساس ہونے پر بیوی ان کا کیسے کفارہ ادا کرے؟ (3551-No)

سوال: اگر کسی عورت کا شوہر وفات پا گیا ہو اور بیوی سے شوہر کی زندگی میں شوہر کے ساتھ کوئی زیادتی یا حق تلفی یا بدتمیزی ہوئی ہو تو وہ اب کیسے معافی مانگے؟

جواب: واضح رہے کہ احادیث مبارکہ میں شوہر کا بڑا درجہ بیان کیا گیا ہے، اس کی رضامندی پر بیوی کے لیے جنت کی بشارت دی گئی ہے، چنانچہ مشکوٰۃ شریف کی روایت ہے:
وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لو كنت آمر أحداً أن يسجد لأحد، لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها". رواه الترمذي.
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ اگر میں کسی کو کسی کے سامنے سجدہ کرنے کا حکم دیتا، تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔

وعن أم سلمة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أيما امرأة ماتت وزوجها عنها راض دخلت الجنة. رواه الترمذي".
(کتاب النکاح ص: 681، ط: قدیمی)
ترجمہ:
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو عورت بھی اس حال میں دنیا سے رخصت ہوئی کہ اس کا شوہر اس سے راضی تھا، تو وہ عورت جنت میں داخل ہوگی۔
لہذا کوشش کرنی چاہیے کہ شوہر کی زندگی میں ہی اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے، تاہم اگر کوئی عورت شوہر کی وفات کے بعد اپنی کوتاہیوں پرشرمندہ ہو، تو وہ اپنے شوہر کے لیے خوب مغفرت کی دعائیں کرے اور حسب توفیق ووسعت خیرات و صدقات کر کے ایصال ثواب کرے، تو امید ہے کہ اللّٰہ تعالٰی قیامت کے دن اس عورت کے شوہر کو اس سے راضی فرمادیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی:
وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لو كنت آمر أحداً أن يسجد لأحد، لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها".

و فیہ ایضاً: (کتاب النکاح، ص: 681، ط: قدیمی)
وعن أم سلمة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أيما امرأة ماتت وزوجها عنها راض دخلت الجنة. رواه الترمذي".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 396 Feb 19, 2020
Shohar, Shauhar, ki, Wafaat, Wafat, Fautgee, Fautge, kay, baad, apni, ghaltion, ka, ehsaas, Ihsaas, honay, hone, par, biwi, unka, un ka,, How can a wife atone for her mistakes after husband's death, if she realizes her mistakes

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.