عنوان:
غیر محرم کو محرم بنا کر حج کرنا(3570-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اس سال کچھ خواتین حج گروپ کے ساتھ حج پر جانا چاہتی ہیں، مگر ان کے ساتھ شرعی محرم نہیں ہے، وہ اپنے گروپ لیڈر کو اپنا محرم بنا کر حج پر جا رہی ہیں، کیا اس طرح ان خواتین کا حج کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ بغیر محرم کے سفر کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، ہاں البتہ حج ادا ہو جائے گا، لیکن جھوٹ بولنے اور بغیر محرم کے سفر کرنے کی وجہ سے گناہگار ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
حلیۃ الأولیاء لأبی نعیم: (رقم الحدیث: 7824)
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:من غَشَّنَا فلیس منّا والمکروالخدع فی النار
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Ghair, Gheir, Mahram, Mehram, Na Mehram, Na Mahram, bana, kar, hajj, karna,
Performing Hajj by making a non-mahram a mahram, declaring non-mahram as a mahram