عنوان: اپنی جگہ کسی اور کو کم معاوضے پر کام کروانا اور بقیہ تنخواہ خود لینا(3585-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر کوئی شخص چوبیس ہزار روپے تنخواہ کے عوض کہیں ملازم ہو، لیکن بجائے خود کام کرنے کے وہ کسی اور سے چار ہزار روپے کے عوض کام کروا رہا ہو، تو کیا اس شخص کے لیے ایسی تنخواہ حلال ہو گی؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کسی شخص کو اجرت کے عوض کوئی کام دیا جائے، تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر وہ کام اس نوعیت کا ہو کہ کوئی بھی شخص اس کام کو کرسکتا ہو اور اجرت پر رکھنے والے نے اس کی اجازت بھی دی ہو، تو وہ کام کسی دوسرے سے کروانا جائز ہوگا اور اگر وہ کام اس نوعیت کا ہو کہ ہر آدمی اس کی اہلیت نہ رکھتا ہو اور اجرت پر رکھنے والے نے اس کی اجازت بھی نہ دی ہو تو ایسی صورت میں کسی دوسرے شخص سے وہ کام کروانا جائز نہ ہوگا۔
صورت مسٸولہ میں چونکہ ادارہ تنخواہ اس شخص کے کام کی دیتی ہے، جس کو ادارے نے کام کے لیے مقرر کیا ہے، لہذا مقررہ ملازم کا بذات خود کام کرنا لازم ہے، کسی دوسرے کو اپنے جگہ کام کے لیے مقرر کرنا درست نہیں، البتہ متعلقہ ادارے کے اعلی افسران کی اجازت سے دوسرے کو اپنے جگہ کام کے لیے مقرر کرنے کی گنجاٸش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الاجارۃ، 18/6، ط: سعید)
"(وإذا شرط عمله بنفسه) بأن يقول له اعمل بنفسك أو بيدك (لا يستعمل غيره إلا الظئر فلها استعمال غيرها) بشرط وغيره خلاصة (وإن أطلق كان له) أي للأجير أن يستأجر غيره".

شرح المجلہ للاتاسی: (کتاب الاجارۃ، المادۃ: 571- 572، 271/2- 272، ط: رشیدیة)
"الْأَجِيرُ الَّذِي اُسْتُؤْجِرَ عَلَى أَنْ يَعْمَلَ بِنَفْسِهِ لَيْسَ لَهُ أَنْ يَسْتَعْمِلَ غَيْرَهُ مَثَلًا: لَوْ أَعْطَى أَحَدٌ جُبَّةً لِخَيَّاطٍ عَلَى أَنْ يَخِيطهَا بِنَفْسِهِ بِكَذَا دَرَاهِمَ، فَلَيْسَ لِلْخَيَّاطِ أنْ يَخِيطَهَا بِغَيْرِهِ وَإِنْ خَاطَهَا بِغَيْرِهِ وَتَلِفَتْ فَهُوَ ضَامِنٌ ..... لَوْ أَطْلَقَ الْعَقْدَ حِينَ الِاسْتِئْجَارِ فَلِلْأَجِيرِ أَنْ يَسْتَعْمِلَ غَيْرَهُ".

النتف فی الفتاوی: (کتاب الاجارۃ، ص: 338)
والاجارۃ لا تخلو: اماان تقع علی وقت معلوم او عمل معلوم فان وقعت علی عمل معلوم فان وقعت علی عمل معلوم فلا تجب الاجرۃ الاباتمام العمل۔۔۔۔۔وان وقعت علی وقت معلوم فتجب الاجرۃ بمضی الوقت ۔۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1580 Feb 22, 2020
Apni, Jagah, kisi, aur, ko, kam, muawzay, par, kaam, kam, karwana, karwaana, aur, baqiya, bakiya, bakiyah, tankhuwah, tankhwah, khud, laina, lena, Hiring someone else to work for you in less money and taking the rest of the salary yourself, hiring a worker in your place, keepign rest of money yourself

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.