عنوان: والدین، بیوی، تین بیٹے اور تین بیٹیوں میں تقسیم میراث(3588-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! ایک میت کے ورثاء میں والدین، ایک زوجہ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، براہ کرم مرحوم کی جائیداد کی تقسیم بتادیں۔ جزاک اللہ خیرا

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد کو دو سو سولہ (216) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے والد کو چھتیس (36)، والدہ کو چھتیس (36)، بیوی کو ستائیس (27)، ہر ایک بیٹے کو چھبیس (26) اور ہر بیٹی کو تیرہ (13) حصے ملیں گے۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کیا جائے تو والد کو % 16.66 فیصد
والدہ کو % 16.66 فیصد
بیوی کو % 12.5 فیصد
ہر ایک بیٹے کو % 12.03 فیصد
ہر ایک بیٹی کو % 6.01 فیصد ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایہ: 11- 12)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ۔۔۔۔الخ
وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَدٌ۔۔۔۔الخ
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ۔۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 317 Feb 22, 2020
Walidain, Waldain, Biwi, Bivi, Teen, 3, Baitay, Betay, Betion, Baition, mein, Taqseem, Meeras, Taqsim, Divide Inheritance between parents, widow, 3 sons and 3 daughters, 3, three, inheritance, inheritence, distribution, division

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.