عنوان: احرام کھولنے کیلئے حلق یا قصر کی تشریح (3604-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب، جس طرح عمرہ یا حج کا احرام باندھنے کی شرائط ہیں، بالکل اسی طرح احرام کھولنے کی بھی شرائط ہیں، تو احرام کھولنے کے لئے بال کٹوانے کا کیا طریقہ ہے؟ اور اس کی شریعت نے کیا حد طے کی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ احرام کھولنے کے لیے حلق(استرے سے بال صاف کروانا) افضل ہے، اور قصر بھی جائز ہے، امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک احرام کھولنے کے لئے شرط یہ ہے کہ کم از کم چوتھائی سر کے بال ایک پورے کے برابر کاٹے جائیں، البتہ اگر سر کے بال ایک پورے سے چھوٹے ہوں، تو استرے سے صاف کرنا ضروری ہیں، اس کے بغیر احرام سے باہر نہیں آسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مراقی الفلاح: (ص: 443)
ثم یحلق اویقصر والحلق افضل ویکفی فیہ ربع الراس والتقصیر ان یاخذ من رؤس شعرہ مقدار الانملۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 989 Feb 24, 2020
Ihram, Ahram, Ehram, Ihraam, Ahraam, Ehraam, kholnay, kholne, khoolnay, khoolne, kay, liay, k, liey, halq, ya, qasr, ki, tashreeh, Interpretation of head shave or shortening of hairs to open ihram, Ahram, Ehram, Ihraam, Ahraam, Ehraam, opening, shaving, taqsir, shortening, Disengage, from Ihram

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.