عنوان: کیا غلیل سے شکار کیا جا سکتا ہے؟(3614-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا غلیل سے شکار کرنا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ حلال جانوروں کا شکار اسی صورت میں کرنا جائز ہے، جب کہ اس سے مقصود گوشت کھانا ہو، محض شوق یا نشانہ بازی کے لیے شکار کرنا اگرچہ ناجائز نہیں، لیکن مکروہ ضرور ہے، کیونکہ اس میں بلاضرورت جانوروں کو ایذا پہنچانا ہے، جو قطعاً مناسب نہیں ہے۔
اس تمہید کے بعد اگر غلیل سے کیا گیا شکار باقاعدہ طور پر ذبح کرنے سے پہلے مر جائے، تو وہ حلال نہیں ہے، لیکن اگر وہ زندہ مل جائے، اور اس کو اللہ کا نام لیکر ذبح کرلیا جائے، تو اس کا کھانا حلال ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الایۃ: 3)
”حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلَّا مَا ذَكَّيْتُمْ۔۔۔۔الخ

الھدایۃ: (510/4)
قال: "ولا يؤكل ما أصابته البندقة فمات بها"؛ لأنها تدق وتكسر ولا تجرح، فصار كالمعراض إذا لم يخزق، وكذلك إن رماه بحجر… والأصل في هذه المسائل أن الموت إذا كان مضافا إلى الجرح بيقين كان الصيد حلالا، وإذا كان مضافا إلى الثقل بيقين كان حراما، وإن وقع الشك ولا يدري مات بالجرح أو بالثقل كان حراما احتياطا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1396 Feb 25, 2020
Ghulail, shikaar, shikar, kia, Ghulel, jaa, sakta, hay, he, Can a catapult be used for hunting?, Is it permissible to hunt with, catapult

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.