عنوان:
بار بار عمرہ کرنے پر حلق کرنا ضروری ہے(3625-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص مکہ میں رہتا ہو، اور مہینے میں دو تین عمرے کر لیتا ہو، تو کیا اس صورت میں اس پر حلق کروانا لازم ہے؟ کیونکہ بار بار عمرہ کرنے کی وجہ سے اس کے بال اس قدر نہیں ہونگے کہ وہ قصر کرلے، تو کیا اس کو حلق کروانا ضروری ہے؟
جواب: واضح رہے کہ قصر اس صورت میں ہوسکتا ہے جب سر کے بال انگلی کے پورے کے برابر ہوں، اگر بال اس سے چھوٹے ہوں، تو حلق کرنا متعین ہے، قصر کرنا صحیح نہیں، اس لیے جو لوگ بار بار عمرہ کریں، ان کے لیے لازم ہے کہ ہر عمرے کے بعد حلق کروائیں ، قصر کرنے سے ان کا احرام نہیں کھلے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (231/1)
إذا جاء وقت الحلق و لم یکن علی رأسہ شعر بأن حلق قبل ذلک أو بسبب آخر ذکر في الأصل أنہ یجری الموسیٰ علی رأسہ ؛ لأنہ لو کان علی رأسہ شعر کان المأخوذ علیہ إجراء الموسی و إزالۃ الشعر فما عجز عنہ سقط ، و ما لم یعجز عنہ یلزمہ ، ثم اختلف المشایخ في اجراء الموسی أنہ واجب أو مستحب و الأصح أنہ واجب
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Baar, bar, umrah, karnay, umra, karne, par, peh, halq, tind, ganj, karna, zaroori, zaruri, hay,
It is necessary to get head shave after performing Umrah repeatedly, compulsory, mandatory, headshave, Umra, recurrently