عنوان: رمی کے بعد حلق کروانا کیسا ہے؟(3634-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! مسئلہ یہی پوچھنا تھا کہ کیا حاجی 10 ذوالحجۃ کو رمی جمار کرنے کے بعد قربانی کرنے سے پہلے حلق کروا سکتے ہیں یا قربانی کرنے کے بعد ہی حلق کروایا جائے گا؟ اگر کسی نے قربانی سے پہلے حلق کروا لیا تو کیا دم وغیرہ لازم ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ اگر حاجی نے حج افراد کا احرام باندھا ہو، تو چونکہ اس کے ذمہ قربانی واجب نہیں ہے، اس لیے وہ رمی کرنے کے بعد حلق کروا سکتا ہے، اور اگر حج تمتع یا حج قران کا احرام باندھا تھا، تو رمی کرنے کے بعد پہلے قربانی کی جائے گی، اس کے بعد حلق کرکے احرام کھول سکتا ہے، اگر قربانی سے پہلے حلق کرکے احرام کھول دیا، تو دم لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الایۃ: 196)
وَلَا تَحْلِقُوْا رُؤُوْسَکُمْ حَتّٰی یَبْلُغَ الْہَدْیُ مَحِلَّہٗ۔۔۔۔الخ

البحر الرائق: (24/3، ط: سعید)
اعلم أن ما یفعل في أیام النحر أربعۃ أشیاء: الرمي والنحر والحلق والطواف، وہٰذا الترتیب واجب عند أبي حنیفۃ ومالک وأحمد۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1047 Feb 25, 2020
Rami, baad, halq, halk, karwana, kaisa, hay, he, Ramee, Rami, What is it like to Headshave after rami, stoning of the devil, Halq and Taqsir, Taqseer, Hulq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.