عنوان: تین نماز کی ادائیگی والی مسجد میں جمعہ(3646-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! دفتر کی مسجدجس میں گرمیوں میں صرف ظہر اور عصر اور سردیوں میں ظہر، عصر اور مغرب کی نمازیں پڑھی جاتی ہیں، کیا ایسی مسجد میں جمعہ کی نماز ہو سکتی ہے؟

جواب: نماز جمعہ کے قیام کے لیے شہر کا ہونا بنیادی شرط ہے، نہ کہ پنج وقتہ نماز کی ادائیگی والی مسجد کا ہونا ضروری ہے، لہذا شہر کی ایسی مسجد جس میں تین نمازیں ہوتی ہوں، اس میں جمعہ کا قیام جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (137/1، ط: سعید)
(قوله ويشترط إلخ) قال في النهر: ولها شرائط وجوبا وأداء منها: ما هو في المصلى. ومنها ما هو في غيره والفرق أن الأداء لا يصح بانتفاء شروطه ويصح بانتفاء شروط الوجوب ونظمها بعضهم فقال:
وحر صحيح بالبلوغ مذكر ... مقيم وذو عقل لشرط وجوبها
ومصر وسلطان ووقت وخطبة ... وإذن كذا جمع لشرط أدائها۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 651 Feb 26, 2020
Teen, Namaz, 3, ki, adaegee, adaigee, wali, masjid, mein, Jummah, Jumma, waali, Friday Prayers in the mosque where three prayers are offered, Jummah Prayers, Jumma, masjid, 3 prayers, conditions for Jummah, Can Jummah be prayed in a mosque

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.