عنوان: بیت الخلاء میں باتیں کرنے سے متعلق روایات (366-No)

سوال: حضرت مفتی صاحب ! سنا ہے کہ جب انسان باتھ روم جاتا ہے تو کراما کاتیبین ( فرشتے ) باہر رک جاتے ہیں، تاکہ انسان کو بےپردہ حالت میں نہ دیکھیں، لیکن جب انسان بغیر لباس کے اندر سے بات کرتا ہے تو فرشتے اسکی بات لکھنے كے لیے اندر جاتے ہیں اور اسکو لعنت کرتے ہیں کہ اِس حالت میں ان کو بلایا، کیا یہ بات صحیح ہے ؟

جواب: واضح رہے کہ جو بات آپ نے کراما کاتبین کے حوالے سے لکھی ہے کہ وہ بیت الخلاء میں بات کرتے وقت بیت الخلاء کے اندر آکر لعنت کرتے ہیں، اس قسم کی روایت تلاش کے باوجود ہمیں نہیں ملی، البتہ درج ذیل روایات ذخیرہ احادیث میں ملتیں ہیں۔
1_ حضرت عباس فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں ننگا ہونے سے منع فرمایا ہے، لہذا اس کے ان فرشتوں سے حیا کرو، جو تمہارے ساتھ رہتے ہیں یعنی کراماً کاتبین، جوتم سے تین ضرورتوں کے وقت علیحدہ ہوتے ہیں:
1۔ قضائے حاجت کے وقت، 2۔ جنابت کے وقت اور3۔ غسل کرتے وقت۔
(الدرالمنثور: ج 15ص286)
اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ کراما کاتبین بیت الخلاء میں انسان کے ساتھ نہیں ہوتے۔
2_حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:"دو آدمی قضاء حاجت کرتے ہوئے آپس میں باتیں نہ کریں کہ دونوں ایک دوسرے کے ستر کو دیکھ رہے ہوں، کیوں کہ اللہ تعالیٰ اس بات پر ناراض ہوتے ہیں"۔
(سنن ابن ماجہ :ص29)
خلاصہ کلام: بیت الخلاء میں بلا ضرورت باتیں کرنا درست نہیں، البتہ ضرورت کے وقت بات کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المنثور: (440/8، ط: دار الفکر)
وأخرج البزار عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله ينهاكم عن التعري فاستحيوا من ملائكة الله الذين معكم الكرام الكاتبين الذين لا يفارقونكم إلا عند إحدى ثلاث حاجات: الغائط والجنابة والغسل

سنن ابن ماجۃ: (123/1، ط: دار احیاء الکتب العربیۃ)
عن أبي سعيد الخدري أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا يتناجى اثنان على غائطهما، ينظر كل واحد منهما إلى عورة صاحبه، فإن الله عز وجل يمقت على ذلك»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2153 Jan 01, 2019
Baitul Khala Mein Baatein karnay say mutaaliq riwayaat, Mutalik, Mutaliq, Baat karna, Laterine mein baat karna, Riwayat, kia baitul khila mein baat karna mana hai, Narration regarding Talking While in the Bathroom, islamic toilet manners, talking in bathroom, talking in laterine, Is it haram to talk in bathroom, Is talking in toilet, makrooh, communicating in bathroom

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Miscellaneous

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.