resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: شفاعت سے متعلق ایک حدیث شریف کی تحقیق (3663-No)

سوال: درج ذیل حدیث کی تحقیق فرمادیں: "حضرت ابو موسی اشعریؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: تم شاید یہ خیال کرو کہ میری شفاعت پرہیزگاروں کی لیے ہوگی، نہیں بلکہ میری شفاعت بہت زیادہ گناہ گاروں، خطا کاروں اور برائیوں میں مبتلا ہونے والوں کے لیے ہوگی"۔ (ابن ماجہ: کتاب الزہد، باب ذکر الشفاعة، حدیث نمبر:4311)

جواب: سوال میں ذکرکردہ روایت ’’صحیح‘‘ہے،لہذا اس روایت کو بیان کیا جاسکتاہے۔ذیل میں اس روایت کا ترجمہ اوراسنادی حیثیت ذکرکی جاتی ہے:
ترجمہ:حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سےروایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے شفاعت اور آدھی امت کے جنت کے داخلے میں سے کوئی ایک چیز منتخب کرنے کی اجازت دی گئی تو میں نے شفاعت کو منتخب کرلیا، کیونکہ یہ زیادہ افراد کو شامل کرنے والی اور زیادہ کفایت کرنے والی ہے۔ کیا تمھارا یہ خیال ہے کہ یہ پرہیز گاروں کےلئے ہوگی؟ نہیں بلکہ یہ گناہگاروں، خطاکاروں اور (گناہوں میں) لتھڑے ہوئے لوگوں کے لئے ہوگی۔‘‘(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر: 4311)
مذکورہ روایت کی اسنادی حیثیت:
علامہ بوصیری (م840ھ) اس حدیث کے متعلق فرماتے ہیں:اس حدیث کی سندصحیح ہے ،حافظ ابن ابی شیبہ اور امام احمد نے اس کو حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اس کومختصراًروایت کیا ہے،علامہ ابن حبان نے صحیح ابن حبان میں اور امام حاکم نے مستدرک حاکم میں روایت کیا ہے اور امام حاکم نے کہا کہ یہ حدیث صحیح ہے اورشیخین کی شرط کے مطابق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

(۱)سنن ابن ماجة:(5/364،رقم الحديث:4311،ط:دارالرسالة العالمية)
عن أبي موسى الأشعري، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "خيرت بين الشفاعة وبين أن يدخل نصف أمتي الجنة، فاخترت الشفاعة، لأنها أعم وأكفى، أترونها للمتقين؟ لا، ولكنها للمذنبين الخطائين المتلوثين۔

(۲)وهذا الحديث أورده البوصیري في ’’مصباح الزجاجة‘‘(4/260)(1451)وقال: هذا إسناد صحيح رواه أبو بكر بن أبي شيبة وأحمد بن حنبل في مسنده من حديث أبي موسى أيضا ورواه الترمذي في الجامع من حديث أبي موسى أيضا مختصرا بلفظ أتاني آت من ربي فخيرني بين أن تدخل نصف أمتي الجنة وبين الشفاعة فاخترت الشفاعة وهي لمن مات لا يشرك بالله شيئا ورواه ابن حبان في صحيحه والحاكم في المستدرك من حديث أبي موسى أيضا وقال الحاكم صحيح على شرط الشيخين

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Shifaat, Shafaat, Shifa'at, Shafa'at, say, se, mutaaliq, mutaliq, muta'aliq, aik, ek, hadees, hadith, sharif, shareef, ki, tehqeeq, tahqeeq, Research of a hadith related to intercession, Shafa'a, Intervening, Arbitration, Recommendation, کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ شفاعت پرہیزگاروں کے لیے ہے؟نہیں، بلکہ یہ ایسے گناہگاروں کے لیے ہے۔۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees