عنوان:
عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد کرونا وائرس کی وجہ سے عمرہ نہ کرنا(3669-No)
سوال:
السلام علیکم،
جو لوگ عمرے کا احرام باندھ کر نیت کر چکے تھے اور کرونا وائرس کی وجہ سے عمرے پر نہ جا سکے، اب ان کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب: (1) واضح رہے کہ اگر مذکورہ فیملی نے صرف احرام باندھا ہو، اور اور عمرہ کی نیت کرکے تلبیہ نہ پڑھا ہو، تو ایسی صورت میں یہ فیملی احرام کھول لے، اور احرام کھولنے کی وجہ سے ان پر کچھ دم وغیرہ واجب نہیں ہوگا۔
(2) اگر احرام باندھنے کے بعد عمرہ کی نیت کرکے تلبیہ پڑھ لیا ہو، تو اب ان کے لیے احرام سے نکلنا جائز نہیں ہوگا، یہانتکہ حدودِ حرم میں ہر ایک شخص کے بدلہ بکری یا دنبہ ذبح نہ کردیا جائے، جب حدودِ حرم میں جانور ذبح ہوجائے، تو ان کے لیے احرام کھولنا جائز ہوگا، اور پابندی ختم ہونے کے بعد اس عمرہ کی قضاء بھی لازم ہوگی۔
(3) اگر حدود حرم میں جانور ذبح کرانے سے پہلے احرام اتار دیا اور سلے ہوئے کپڑے پہن لیے یا دیگر جنایات کا ارتکاب کرلیا، تو اس صورت میں بھی صرف ایک ہی دم لازم ہوگا، اور عمرہ کی قضاء بھی کرنی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
ارشاد الساری: (باب الاحرام، 125/1، ط: مکتبہ امدادیہ، مکۃ المکرمۃ)
صرحوا انہ لا یدخل فی الاحرام بمجرد النیۃ، بل لا بد من التلبیۃ او مایقوم مقامھا، حتی لو نوی ولم یلب لایصیر محرما وکذا لو لبی ولولم ینو۔
لباب مع ارشاد الساری: (باب الاحصار، ص: 587، ط: الامدادیۃ، مکۃ المکرمۃ)
اذا احصر المحرم بحجۃ او عمرۃ وارادالتحلل یجب علیہ ان یبعث الھدی وھو شاۃ وما فوقھا۔۔۔ او یبعث ثمن الھدی لیشتری بہ الھدی، ویامر بذلک فیذبح عنہ فی الحرم۔
و فیہ ایضاً: (باب الاحصار، ص: 601، ط: الامدادیۃ، مکۃ المکرمۃ)
اذا حل المحصر بالذبح فان کا احرامہ۔۔۔۔۔۔۔وان کان معتمرا فعلیہ عمرۃ لا غیر۔
غنیۃ الناسک: (ص: 311)
إن المحرم إذا نوی رفض الإحرام فجعل یصنع ما یصنعہ الحلال من لبس الثیاب والتطیب والحلق والجماع وقتل الصید فعلیہ دم واحد بجمیع ما ارتکب ولوفعل کل المحظورات ولا یخرج بذلک القصد من الإحرام وعلیہ أن یعود کما کان محرمًا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Umrah, Umra, Ehram, Ihraam, Ahraam, Ehraam, Ihram, Ahram, bandhnay, kay, baad, corona, virus, ki, wajah, say, Na, karna,
Could not perform Umrah after entering State of Ihraam because of corona virus, Couldn't, Did not, Due to Corona, Due to COVID