عنوان: تجدیدِ نکاح کا طریقہ اور صورتیں(3738-No)

سوال:
مفتی صاحب ! تجدید نکاح کا صحیح اور شرعی طریقہ کیا ہے اور یہ کن صورتوں میں کیا جاتا ہے؟ وضاحت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیرا

جواب: تجدیدِ نکاح کا طریقہ یہ ہے کہ خطبہ نکاح پڑھنے کے بعد دو مسلمان عاقل بالغ مردوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ ایجاب و قبول کرلیا جائے۔
واضح رہے کہ خطبہ پڑھنا سنت ہے، اگر خطبہ کے بغیر دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کے سامنے ایجاب و قبول کر لیا جائے تب بھی نکاح ہو جائے گا۔
تجدیدِ نکاح جن صورتوں میں کیا جاتا ہے، ان میں سے چند صورتیں درج ذیل ہیں:
1) کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقِ رجعی دے دے، اور اس کی عدت گزرجائے۔
2) شوہر اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاق بائن دے دے۔
3) عورت شوہر سے اس کی رضامندی سے خلع لے لے۔
4) قاضی شرعی کسی شرعی بنیاد پر میاں بیوی کا نکاح فسخ کردے، اور بعد میں وہ وجہ ختم ہوگئی اور اب دوبارہ نکاح کی گنجائش ہو۔
5)شوہر یا بیوی (معاذ اللہ ) مرتد ہوگئے اور پھر دوبارہ اسلام قبول کرلیا۔
ان صورتوں میں اگر میاں بیوی دوبارہ باہمی رضامندی سے نکاح کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ دوبارہ عقد کرنا پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الایۃ: 282)
وَاسْتَشْهِدُوْا شَهِيْدَيْنِ مِن رِّجَالِكُمْ فَإِن لَّمْ يَكُوْنَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَّامْرَاَتَانِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِاَنْ تَضِلَّ إحْدَاهُمَا فَتُذَكِّرَ إِحْدَاهُمَا الأُخْرٰى۔۔۔۔الخ

الدر المختار: (20/3، ط: سعید)
وشرط حضور شاھدین حرین او حر وحرتین مکلفین سامعین قولھما معا علی الاصح۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2308 Mar 12, 2020
Tajdeed e Nikah, Tajdid, Tajdeed, Nikkah, ka, Tareeqa, Tareeqah, Aur, Sooratein, Suratein, Methods and forms of marriage renewal, tajdeed e nikah, Tajdeed-e-Nikah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.