عنوان:
"جب تم اس (دم دار) ستارہ کو دیکھو تو فتنوں سے خدا کی پناہ مانگو" حدیث کی تحقیق(3753-No)
سوال:
کیا یہ بات درست ہے کہ جب دمدار ستارہ پہلی بار ظاہر ہوا تو حضرت نوح علیہ السلام کا انتقال ہوا، دوبارہ ظاہر ہوا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا، اس کے بعد ظاہر ہوا تو حضرت موسی اور پھر یحیی علیھما السلام کا انتقال ہوا، لہذا جب تم اس ستارہ کو دیکھو تو فتنوں سے خدا کی پناہ مانگو۔
جواب: سوال میں دم دار ستارے سے متعلق جو روایت مذکور ہے، ہمیں ایسی روایت تلاش کے باوجود نہیں مل سکی ہے، لہذا جب تک اس کی مکمل تحقیق نہ ہوجائے، اسے آگے پھیلانے سے احتیاط کرنی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Dum, daar, dumdar, dumdaar, dar, sitaray, sitare, say, se, mutaaliq, muta'aliq, riwayat,
Narrations about comets, cosmic snowballs, sayings