عنوان: آفاقی کے لیے مکہ مکرمہ (حدود حرم) جانے کے لیے میقات سے بغیر احرام گزرنا اور موجودہ وبائی صورت حال کا حکم (3759-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! آج کل جب کہ سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ کرنے پر پابندی عائد ہے، تو کیا آج کل کوئی آفاقی شخص احرام باندھے بغیر وہاں جا سکتا ہے؟

جواب: فقہاء احناف کے نزدیک آفاقی اگر مکہ مکرمہ (حدود حرم) جائے، تو اس کے لیے میقات سے احرام کے ساتھ گزرنا ضروری ہے ورنہ دم لازم آئے گا۔
نیز موجودہ وبائی صورت حال میں بھی اصل حکم یہی ہے، لہذا جب تک سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ کرنے پر پابندی ہے، تب تک حدود حرم نہ جائیں، لیکن اگر شدید مجبوری ہو اور حدود حرم جانا ضروری ہو، تو ایسی صورت میں چونکہ میقات سے اگر احرام باندھ کر جائیں، تب بھی انہیں پابندی کی وجہ عمرہ نہیں کرنے دیا جائے گا، اس سے احرام کی پابندیاں طویل ہونے کا خدشہ ہے، جس سے حرج لازم آئے گا، اس مخصوص صورت حال میں بعض مفتیان کرام نے امام شافعی رحمہ اللّٰہ کے قول پر عمل کرنے کی گنجائش دی ہے
کہ حدود حرم جانے کے لیے، اگر میقات سے بلا احرام تجاوز ہو، تو دم لازم نہیں آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (253/1)
”إذا داخل الآفاقي مکة بغیر إحرام وہو لا یرید الحج والعمرة فعلیہ لدخول مکة إما حجة أو عمرة فإن أحرم بالحج أو العمرة من غیر أن یرجع إلی المیقات فعلیہ دم لترک المیقات“.

أوجز المسلک نقلا عن ابن قدامۃ: (731/3، ط: قدیم)
القسم الثانی من یرید دخول الحرم إما إلی مکة أو غیرہا فہم علی ثلاثة أضرب: أحدہا من یدخلہا لقتال مباح أو من خوف أو لحاجة متکررة کلحشاش والحطاب وناقل المیرة ومن کانت لہ ضیعة یتکرر دخولہ وخروجہ إلیہا فہوٴلاء لا إحرام علیہم الخ وبہذا قال الشافعي رحمہ اللہ، وقال أبو حنیفة رحمہ اللہ: لا یجوز لأحد دخول الحرم بغیر إحرام إلا من کان دون المیقات اہ".

واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2306 Mar 16, 2020
Afaqi, Aafaqi, kay, ke, liey, liay, makkah, mukarramah, hudood e haram, hudu, jaanay, jaane, meeqat, say, baghair, beghair, ehram, ehraam, ahram, ahraam, ihram, ihraam, guzarna, aur, maujoodah, maujudah, wabai, soorat, surat, e haal, ka, hukm, hukum, Ruling on going to Makkah (Hudood-e-Haram) without ihram for the Aafaqi and ruling on the current epidemic situation

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.