عنوان:
مساجد میں ڈیجیٹل گھڑی سے جماعت کھڑی ہونے کیلئے "قد قامت الصلوۃ" کے الفاظ کا استعمال(3760-No)
سوال:
مساجد میں جب جماعت کاوقت ہوجاتا ہے توگھڑی سے قدقامت الصلوة کی آواز سنائی دیتی ہے - کیا اس مقصد کے لئے قدقامت الصلوة کے الفاظ استعمال کرنا جائز ہے ؟
جواب: مسجد میں جماعت کا وقت ہوجانے پر اس کی اطلاع دینے کیلئے گھڑی سے آواز کے ذریعے "قد قامت الصلوۃ" کے الفاظ کا استعمال فی نفسہ جائز تو ہے، لیکن چونکہ ان الفاظ سے اطلاع دینے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے، کیونکہ وقت پورا ہونے پر باقاعدہ اقامت کہی جاتی ہے، جس کا مقصد جماعت شروع ہونے کی اطلاع ہی ہے،نیز مستقبل میں اس سلسلے میں مزید مفاسد کا بھی اندیشہ ہے، اس لئے اس مقصد کیلئے ان الفاظ کو استعمال کرنے سے احتیاط کرنا ہی بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (671/9، ط: زکریا)
وقد کرھوا واﷲاعلم ونحوہ لاعلام ختم الدرس حین یقرر۔
(لاعلام ختم الدرس ) امااذا لم یکن اعلاما بانتھائہ لایکرہ لانہ ذکر وتفویض بخلاف الاول فانہ استعملہ للاعلام ……واذا قال الحارس لاالہ الااﷲ ونحوہ لیعلم باستقاظہ فلم یکن المقصود الذکر
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Masajid, Masjid, mein, main, digital, ghari, say, jumaat, khari, honay, hone, kay, key, liay, liey, qad qamatussalah, kay, alfaz, ka, istaimaal, istemaal, qad qamatis salah,
Use of digital clock in Mosque (Masjid) for congregational prayers and use of words qad qamatis salah in it, Digital clock, in masjid, in mosque, prayer is to begin