resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: فقہ حنفی کی مکمل پیروی کی قسم کھانے اور اس کے ٹوٹنے کا حکم

(37709-No)

سوال: اگر کوئی شخص یہ قسم کھا لے کہ وہ ہر معاملے میں فقہِ حنفی کی ہی پیروی کرے گا، لیکن پھر کسی مجبوری یا عذر کے تحت اسے کسی مسئلے میں دوسرے مسلک کی پیروی کرنی پڑ جائے، تو کیا اسے ہر بار خلاف ورزی پر الگ کفارہ ادا کرنا ہوگا؟ نیز کیا اس طرح کی جامع قسم تمام مسائل کو محیط نہیں ہوتی؟ یعنی اگر وہ صرف ایک مسئلے میں بھی اس کی خلاف ورزی کرے تو کیا اس سے یہ مراد لیا جائے گا کہ اس کی قسم مکمل طور پر ٹوٹ گئی ہے؟

جواب: مذکورہ صورت میں جب وہ شخص پہلی مرتبہ کسی ایک مسئلے میں دوسرے مسلک کی پیروی کرے گا تو اس کی قسم ٹوٹ جائے گی اور اس پر صرف ایک کفّارہ لازم ہوگا، اس کے بعد چونکہ یہ قسم پہلی خلاف ورزی سے ہی ختم ہو جاتی ہے (کیونکہ اس میں تکرار کے الفاظ مثلاً: "جب بھی" یا "جتنی بار بھی" موجود نہیں تھے)، لہٰذا آئندہ اگر وہ دوبارہ کسی مسئلے میں دوسرے مسلک پر عمل کرے گا تو اس پر کوئی نیا کفارہ واجب نہیں ہوگا، کیونکہ قسم ایک بار ٹوٹنے سے ختم ہو جاتی ہے اور جب قسم باقی نہ رہی تو دوبارہ حنث اور کفّارہ بھی لازم نہیں آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار : (353/3، ط:ایچ ایم سعید کراتشی)
"(وفيها) كلها (تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما فإنه ينحل بعد الثلاث) لاقتضائها عموم الأفعال كاقتضاء كل عموم الأسماء.....
(قوله أي تبطل اليمين) أي تنتهي وتتم، وإذا تمت حنث فلا يتصور الحنث ثانيا إلا بيمين أخرى لأنها غير مقتضية للعموم والتكرار لغة نهر (قوله ببطلان التعليق) فيه أن اليمين هنا هي التعليق (قوله إلا في كلما) فإن اليمين لا تنتهي بوجود الشرط مرة، وأفاد حصره أن متى لا تفيد التكرار، وقيل تفيده والحق أنها إنما تفيد عموم الأوقات، ففي متى خرجت فأنت طالق المفاد أن أي وقت تحقق فيه الخروج يقع الطلاق ثم لا يقع بخروج آخر، وإن المقرونة بلفظ أبدا كمتى، فإذا قال إن تزوجت فلانة أبدا فهي كذا فتزوجها فطلقت ثم تزوجها ثانيا لا تطلق لأن التأبيد إنما ينفي التوقيت فيتأبد عدم التزوج ولا يتكرر".

والله تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Ruling of Oath & Vows