عنوان: مزدلفہ میں مغرب اور عشاء ایک ساتھ پڑھنے کے لئے جماعت ضروری ہے(3772-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! حاجی مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کو جمع کرتے ہیں، کیا ان کے لئے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا ضروری ہے یا وہ الگ الگ بھی پڑھ سکتے ہیں؟ اور کیا ان دونوں نمازوں کو ایک اذان اور اقامت کے ساتھ پڑھا جائے یا الگ الگ اذان اور اقامت کہی جائے؟

جواب: واضح رہے کہ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء دونوں جماعت کے ساتھ پڑھی جائیں گی، لیکن اگر کسی کو جماعت نہ مل سکے، تو وہ اکیلا بھی پڑھ سکتا ہے۔
نیز فقہ حنفی کے مطابق دونوں نمازیں ایک اذان اور ایک اقامت کے ساتھ پڑھی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المناسک للسندی: (ص: 143)
فاذا دخل وقت العشاء اذن المؤذن ویقیم فیصلی الامام المغرب بجماعۃ فی وقت العشاء۔ ثم یتبعھا العشاء بجماعۃ، ولا یعید الاذان ولا الاقامۃ للعشاء بل یکتفی باذان واحد واقامۃ واحدۃ۔۔۔۔۔۔۔الخ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 834 Mar 17, 2020
Muzdalfah, mein, main, maghrib, aur, Ishaa, Isha, aik, ek, saath, sath, parhnay, padhnay, kay, ke, liay, lie, jumaat, zaruri, hay, he, For Joining of Maghrib and Ishaa Prayers at Muzdalfa Congregation is necessary, Important, Congregational prayers at Muzdalfa

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.