عنوان: اشہر حج میں عمرہ کرنے کیلئے جانے سے حج دو شرطوں کے ساتھ لازم ہوگا(3780-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کے لئے جائے، اور شوال کے مہینے تک وہیں رہ جائے، تو کیا اس شخص پر حج لازم ہوجائے گا یا نہیں؟ اگر اس نے پہلے حج کیا ہو، تو کیا حکم ہے؟ اور اگر پہلے حج نہ کیا ہو، تو کیا حکم ہوگا؟

جواب: صورت مسؤلہ میں اگر وہ شخص پہلے حج کر چکا ہو، تو دوبارہ حج فرض نہیں ہوگا، البتہ اگر پہلے حج نہیں کیا، تو اس پر حج فرض ہونے کے لئےضروری ہے کہ وہ حج تک وہاں رہ سکتا ہو یا واپس آکر دوبارہ حج پر جانے اور حج کرنے کی استطاعت رکھتا ہو، بصورت دیگر اس پر بھی حج فرض نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الغنیۃ: (ص: 6، ط: ادارۃ القرآن کراتشی)
والراحلۃ شرط فی حق الافاقی فقط قدر علی المشی أو لا ، اما المکی ومن حولھا وھو من کان داخل المواقیت الی الحرم فلا یشترط فی حقہ الراحلۃ اذا کان قادرا علی المشی بلا مشقۃ زائدۃ ولا فکا لاٰفاقی وما الزاد فشرط لا بد منہ قدر ما یکفیہ وعیالہ فی ایام اشتغالہ بنسک الحج ۔۔۔۔۔الخ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1436 Mar 17, 2020
Ashar, Ashar e Hajj, Ashar-e-Hajj, mein, main, umrah, umra, karnay, karne, kay, ke, liay, liey, jaanay, jaane, janay, say, se, hajj, haj, doo, do, shartoon, sharton, kay, saath, sath, lazim, laazim, hoga, hoo, ga, ho, In days of Hajj going for Umrah, Hajj will be compulsory with two conditions, obligatory, Hajj days, month of hajj

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.