عنوان: وقوف مزدلفہ کس وقت کیا جاتا ہے؟(3784-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! تمام حاجی میدان عرفات سے نکل کر رات کے وقت مزدلفہ پہنچتے ہیں، اس کے بعد مزدلفہ کا وقوف کب سے شروع ہوتا ہے؟ اور کب تک رہتا ہے؟ اور وہاں فجر کی نماز کس وقت پڑھیں گے، اول وقت میں یا آخری وقت میں؟

جواب: واضح رہے کہ وقوف مزدلفہ کا وقت 10/ذی الحجہ کی صبح صادق سے لیکر سورج نکلنے سے پہلے تک ہے، سنت طریقہ یہ ہیکہ صبح صادق ہوتے ہی اول وقت نماز فجر ادا کرکے وقوف مزدلفہ کیا جائے اور سورج نکلنے سے پہلے تک دعا اور استغفار میں مشغول رہیں، جب سورج نکلنے کے قریب ہو تو منی کی طرف چل پڑیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (الباب الخامس فی کیفیۃ ادا الحج، 230/1)
فاذا طلع الفجر صلی الامام بالناس الفجر بغلس ثم وقف ووقف الناس معہ کذا فی القدوری۔۔۔۔۔۔۔۔ویحمد اللہ تعالٰی ویثنی علیہ ویھلل ویکبر ویلبی ویصلی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ویدعوا اللّٰہ بحاجتہ رافعا یدیہ الی السماء۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1972 Mar 18, 2020
Wuquf e Muzdalfah, Wuquf-e-Muzdalfah, kis, waqt, kia, jaata, jata, hay, he, When is wuquf e muzdalfah performed, At what time, In what time period, time span, Wuquf-e-Muzdalfah, Wuqoof, Muzdalfa

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.