عنوان: کیا والدین کو حج کروانا اولاد کے ذمے ہے؟(3793-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے والدین نے ابھی تک حج ادا نہیں کیا، میرے دوست کا کہنا ہے کہ والدین کو حج کروانا اولاد کے ذمہ ہے، تو کیا اگر اولاد صاحب استطاعت ہو یا نہ ہو، والدین کو حج کروانا ضروری ہے؟

جواب: واضح رہے کہ والدین کو حج کروانا اولاد کے لیے ضروری نہیں ہے، لیکن اگر اللہ تعالی نے اولاد کو مال دیا ہو، تو والدین کو حج کروانا بڑی سعادت کی بات ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الحج، 609/2)
عن ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم لمن حج عن ابویہ او قضی عنھما مغرما بعث یوم القیمۃ مع الابرار۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 860 Mar 18, 2020
Kia, walidain, waldain, ko, hajj, karwana, aulad, awlaad, kay, zimmay, hay, Is it the responsibility of children to make their parents perform Hajj?,

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.