عنوان:
کسی جماعت کا نام "الرحمن" رکھنا(3822-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ہمارے علاقے میں ایک جماعت بنی، جس کا نام "الرحمن" رکھا گیا اور یہ جماعت دینی اور فلاحی کام کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، کیا کسی جماعت کا "الرحمن" نام رکھنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ "الرحمٰن" اللہ تعالی کا خاص نام ہے، کسی فرد یا جماعت کا نام "الرحمن" رکھنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
احکام القرآن للجصاص: (9/1)
قال ابوبکر الجصاص: وفیہ اسمان من اسماء اللہ تعالی المخصوصۃ بہ لا یسمی بھما غیرہ وھما اللہ والرحمن۔۔۔۔۔۔۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Kisi, Jumaat, ka, naam, Arrahman, Al-Rahman, Ar-rahman, rakhna,
Naming a party Rahman, Al-Rahman, Arrahman, Ar-rahman, Keeping name of party