عنوان: وائرس کے موجودہ پھیلاؤ کے پیش نظر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم (3828-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کچھ عرب ممالک میں وائرس کی وجہ سے مسجد میں اذان تو ہورہی ہے، لیکن جماعت سے نماز نہیں ہو رہی، بلکہ لوگوں کو گھروں میں انفرادی طور پر نماز پڑھنے کا کہا جارہا ہے، کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟اور اگر درست نہیں ہے تو پھر اگر مستقبل میں ہمارے ملک میں بھی حکومت نے اس قسم کا فیصلہ کیا، تو ہمارا رد عمل کیا ہونا چاہیے؟

جواب: واضح رہے کہ شریعتِ مطہرہ میں مسجد میں باجماعت نماز نہ پڑھنے کا ایک عذر یہ بھی ہے کہ آدمی ایسی حالت میں ہو جس سے انسانوں کو یا فرشتوں کو اس سے اذیت ہو، اسی وجہ سے جس نے نماز سے پہلے بدبودار چیز کھالی ہو تو اسے مسجد نہیں جانا چاہیے۔ فقہاءِ کرام نے ایسے مریض کو بھی اس میں شمار کیا ہے، جس سے لوگوں کو طبعی طور پر کراہت و نفرت ہوتی ہو، جیسے جذامی۔ مذکورہ تفصیل کی روشنی میں کرونا وائرس کے مریض کو بھی مسجد میں نماز نہ پڑھنے کے سلسلے میں معذور سمجھا جاسکتا ہے۔
تاہم جس محلہ میں کرونا وائرس کی وبا عام نہ ہو تو کرونا وائرس کے ڈر سے جماعت کی نماز ترک کردینا شرعی عذر نہیں ہے، بلکہ توہم پرستی ہے، جو کہ ممنوع ہے۔
اور جس محلہ میں کرونا وائرس کی وبا عام ہوجائے تو اس محلہ کے لوگوں کے لیے مسجد میں نماز نہ پڑھنے کی رخصت تو ہوگی، البتہ اس محلے کے چند لوگوں کو پھر بھی مسجد میں باجماعت نمازوں کا اہتمام کرنا ہوگا اور اگر مسجد میں باجماعت نماز پورے محلے والوں نے ترک کردی تو پورا محلہ گناہ گار ہوگا؛ کیوں کہ مسجد کو اس کے اعمال سے آباد رکھنا فرضِ کفایہ ہے۔
(منقول از دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن، فتوی نمبر : 144107200654)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

عمدة القاري: (146/6)
"وكذلك ألحق بذلك بعضهم من بفيه بخر، أو به جرح له رائحة، وكذلك القصاب والسماك والمجذوم والأبرص أولى بالإلحاق، وصرح بالمجذوم ابن بطال، ونقل عن سحنون: لاأرى الجمعة عليه، واحتج بالحديث. وألحق بالحديث: كل من آذى الناس بلسانه في المسجد، وبه أفتى ابن عمر، رضي الله تعالى عنهما، وهو أصل في نفي كل ما يتأذى به".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 709 Mar 19, 2020
In Azan, Sallu Fee Rihalikum, kay, aflaz, kehnay, kehne, ka, hukm, hukum, aur, virus, kay, maujoodah, maujudah, phailaon, phelao, kay, ke, pesh e nazar, paish e nazar, jumaat, kay, saath, namaz, parhna, padhnay, parhnay, ka, Ruling of saying Sallu Fee Rihalikum after Azan, Adhan, and ruling on praying in congregation in view of spread of corona virus pandemic

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.