عنوان: "جو شخص طاعون زدہ علاقے میں صبر کے ساتھ اپنے گھر میں ٹھرا رہے" حدیث کی تحقیق(3896-No)

سوال: مندرجہ ذیل حدیث کی تصدیق فرمادیں: "رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص طاعون زدہ علاقے میں صبر کے ساتھ اپنے گھر میں ٹھہرا رہے اور یہ یقین رکھے کہ اسے صرف وہی مصیبت پہنچے گی، جو اللہ نے اس کے لیے لکھ دی ہے تو اسے شہید جیسا اجر و ثواب ملے گا۔ (مسند احمد:حدیث نمبر، 26139)

جواب: واضح رہے کہ سوال میں مذکور حدیث مسند احمد میں موجود ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں، کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے طاعون کے بارے میں پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا کہ طاعون اللہ تعالی کی طرف سے عذاب ہے، جس قوم پر چاہتا ہے، اس کو بھیج دیتا ہے، پس مؤمنین کے لیے اس کو رحمت بنا دیتا ہے، لہذا جو شخص طاعون زدہ علاقے میں صبر کے ساتھ اپنے گھر میں ٹھرا رہے، اور یقین رکھے کہ اسے صرف وہی مصیبت پہنچے گی، جو اللہ تعالی نے اس کے لیے لکھ دی ہے، تو اسے شہید جیسا اجر وثواب ملے گا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مسند احمد: (مسند الصديقة عائشة بنت الصديق رضي الله عنها، رقم الحدیث: 26139، 235/43، ط: مؤسسة الرسالة)
حدثنا عبد الصمد، حدثنا داود يعني ابن أبي الفرات، قال: حدثنا عبد الله بن بريدة، عن يحيى بن يعمر، عن عائشة، أنها قالت: سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الطاعون؟ فأخبرني رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أنه كان عذابا يبعثه الله على من يشاء، فجعله رحمة للمؤمنين، فليس من رجل يقع الطاعون، فيمكث في بيته صابرا محتسبا يعلم أنه لا يصيبه إلا ما كتب الله له إلا كان له مثل أجر الشهيد»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 512 Mar 27, 2020
Marz, Taoon, mein, ghar, mein, baithnay, bethnay, bethne, walay, wale, kay, ke, liay, liey, shaheed, jitna, ajar, ajr, milnay, milne, kay, baaray, baare, mein, aik, hadees, hadith, ki, tehqeeq, tahqeeq, Researching a hadith about the reward equivalent to that of a martyr for sitting at home during plague, staying at home during pandemic

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.