عنوان:
امام کے علاوہ دو افراد ہونے کی صورت میں جمعہ پڑھنے کا حکم(3905-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! موجودہ حالات میں کینیڈا میں مقیم ایک فیملی (جو تین بالغ مرد اور خواتین پر مشتمل ہے) گھر میں جمعہ کی باجماعت نماز پڑھ سکتی ہے؟
جواب: نماز جمعہ کی دیگر شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ اس میں امام کے علاوہ کم از کم تین بالغ مرد ہوں۔ مذکورہ صورت میں چونکہ آپ صرف دو بالغ مرد حضرات ہیں، اس لئے یہاں جمعہ کی نماز نہیں ہوگی، بلکہ ظہر کی نماز پڑھی جائے گی۔
نوٹ: خواتین پر چونکہ جمعہ واجب نہیں ہے، اس لئے یہاں تعداد پوری ہونے میں ان کا اعتبار نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القران الکریم: (الجمعۃ، الآیۃ: 9)
یا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلَاۃِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ وَذَرُوْا الْبَیْع۔۔۔۔الخ
الدر المختار: (باب الجمعۃ، 545/1، ط: نعمانیہ)
والسادسں: الجماعۃ؛ واقلہا ثلاثۃ رجال سوی الامام بالنص لانہ لابد من الذاکر وھو الخطیب وثلاثۃ سواء بنص فاسعوا الی ذکراللہ الخ۔
الفتاویٰ الھندیۃ: (144/1)
حتی لا تجب الجمعۃ علی العبید والنسوان۔
البحر الرائق: (264/2)
وشرط وجوبہا الإقامۃ والذکورۃ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Imam, kay, Ilawah, do, doo, afraad, afrad, honay, hone, honai, ki, soorat, surat, sorat, mein, Jummah, Jumma, parhnay, parhne, padhnay, ka, hukm, hukum,
Ruling on offering Jummah prayer in congregation if there are two persons besides the Imam