عنوان: تنہا نماز پڑھنے والے کے لیے اذان و اقامت کہنا(3929-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! گھر میں یا مسجد میں اکیلے نماز پڑھتے ہوئے کیا اقامت کہنا ضروری ہے؟

جواب: اگر تنہا نماز پڑھنے والا گھر میں نماز ادا کررہا ہے تو محلہ کی اذان واقامت کافی ہے، لیکن پھر بھی اذان واقامت کہہ لینا مستحب ہے، اور اگر کسی مسجد میں جماعت ہوجانے کے بعد نماز ادا کررہا ہے تو بغیر اذان واقامت کے نماز پڑھے گا، اس کے لیے اذان واقامت کہنا مکروہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (461/1، ط: زکریا)
وکرہ ترکہما للمسافر لالمصل في بیتہ في المصر“اي لایکرہ ترکہما لہ والفرق بینہما أن المقیم إذا صلی بدونہما حقیقة فقد صلی بہما حکماً، لأن الموٴذن نائب عن أہل المحلة فیہما فیکون فعلہ کفعلہم، أما المسافر فقد صلی بدونہما حقیقة وحکماً، لأن المکان الذي ہو فیہ لم یوٴذن فیہ أصلا لتلک الصلاة

الدر المختار: (کتاب الصلاة، 63/2، ط: زکریا)
وکرہ ترکہما معا․․․ بخلاف․․․ مصل في مسجد بعد صلاة جماعة فیہ بل یکرہ فعلہما

غنیة المستملي: (باب سنن الصلاۃ، 373/1، ط: أشرفي)
وأما المنفرد، فالأفضل لہ أن یأتي بہما لیکون أداؤہ علی ہیئۃ الجماعۃ۔

بدائع الصنائع: (کتاب الصلوۃ، 652/1، ط: بیروت)
إذا صلی الرجل في بیتہ واکتفی بأذان الناس وإقامتہم أجزأہ، وإن أقام فہو حسن۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3165 Apr 02, 2020
Tanha, namaz, parhnay, padhney, parhney, walay, waalay, kay, ke, liay, liey, azan o iqamat, azan, aur, iqamat, kehna, Saying Adhan and Iqamah for the one who prays alone, Azan, call for prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.