عنوان: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بچپن میں گڑیوں سے کھیلنا اور تصویر کا مسئلہ (3937-No)

سوال: مفتی صاحب! سنا ہے کہ تصویر کا بنانا اور خریدنا اسلام میں جائز نہیں ہے اور نہ ایسی تصاویر رکھنا چاہیے جس میں ہم جان نہیں ڈال سکتے ہیں تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جن گڑیوں سیے کھیلا کرتی تھیں، وہ کیسی گڑیا تھیں؟

جواب: واضح رہے کہ احادیث میں تصویر اور مجسمہ وغیرہ سے متعلق سخت وعیدیں آئی ہیں، البتہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے متعلق جو گڑیوں سے کھیلنے کا تذکرہ احادیث میں ملتا ہے، اس بارے میں محدثین نے مختلف احتمالات ذکر فرمائے ہیں:
١) پہلا احتمال یہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا گڑیوں سے کھیلنے کا واقعہ تصویر کی حرمت نازل ہونے سے پہلے کا ہے۔
٢)یہ احتمال بھی ہے کہ وہ کھلونے ایسے تھے جو باقاعدہ مجسمہ کی شکل کے نہیں تھے، ان کے ناک، کان اور آنکھیں وغیرہ ظاہر نہیں تھیں۔
٣) یہ احتمال بھی ہے کہ وہ کھلونے چھوٹے تھے، جس پر تصویر واضح نہیں تھی۔
مذکورہ بالا احتمالات کو سامنے رکھتے ہوئے فقہاء کرام نے بچوں کے کھلونوں اور گڑیا وغیرہ کےمتعلق یہ حکم بیان فرمایا ہے کہ اگر کھلونے پر جاندار کی واضح تصویر ہے یا وہ کھلونا اتنا بڑا ہے کہ باقاعدہ مجسمہ یا بت کی طرح ہے تو ایسے کھلونے بچوں کو خرید کر دینا جائز نہیں ہے۔
ہاں! اگر کھلونے پر کسی جاندار کی تصویر نہ ہو یا تصویر تو ہو، لیکن غیر واضح ہویا کھلونا بہت چھوٹا ہو، جس پر تصویر دور سے دیکھنے سے واضح نظر نہ آتی ہو تو ایسے کھلونوں سے کھیلنے کی اجازت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مرقاۃ المفاتیح: (326/8، ط: امدادیة)
"قال أصحابنا وغیرہم من العلماء: تصویر صورۃ الحیوان حرام شدید التحریم، وہو من الکبائر؛ لأنہ متوعد علیہ بھذا الوعید الشدید المذکور في الأحادیث سواء صنعہ في ثوب، أوبساط، أو درہم، أودینار، أو غیر ذلک، وأما تصویر الشجر، والرجل، والجبل وغیر ذلک فلیس بحرام، ہذا حکم نفس التصویر، وأما إتخاذ المصور بحیوان، فإن کان معلقاً علی حائط سواء کان لہ ظل أم لا، أو ثوبًا ملبوسًا، أو عمامۃ، أونحو ذلک فہو حرام".
ویحمل أن یکون قضیۃ عائشۃؓ ہذہ في أول الہجرۃ قبل تحریم الصورۃ۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2435 Apr 02, 2020
Hazrat Ayesha, Aisha, Siddiqa, Siddiqah, RADI ALLAHOU ANHA, ka, bachpan, mein, gurion, say, khelna, khailna, aur, tasweer, tasveer, ka, masla, masalah, Hazrat Ayesha Siddique's playing with dolls in her childhood and the problem of photography, pictures

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.