عنوان: والدین کی خدمت کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟ (396-No)

سوال: بیٹا، بیٹی اور بہو ان تینوں میں سے ماں باپ کی خدمت کس کی ذمہ داری ہے ؟ کیا بیٹی بھی اپنے ماں باپ کی خدمت کی ذمہ دار ہے ؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ماں باپ کی خدمت بیٹی کے ذِمہ نہیں ہے، صرف بیٹا کے ذِمہ ہے۔ تفصیل سے جواب دیں۔

جواب: والدین کی خدمت بیٹا اور بیٹی دونوں کے ذمہ فرض ہے اور اگر لڑکی شادی شدہ ہوجائے تو اس پر خاوند کی خدمت کا حق زیادہ ہے، اور بہو پر ساس سسر کی خدمت شرعاً فرض نہیں، البتہ بہو کو اخلاقاً ان کی خدمت کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (بنی اسرائیل، الآیۃ: 23)
وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ اِمَّا یَبۡلُغَنَّ عِنۡدَکَ الۡکِبَرَ اَحَدُہُمَاۤ اَوۡ کِلٰہُمَا فَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنۡہَرۡہُمَا وَ قُلۡ لَّہُمَا قَوۡلًا کَرِیۡمًاo

المستدرک علی الصحیحین: (167/4، ط: دار الکتب العلمیۃ)
عن عائشة، رضي الله عنها قالت: قلت: يا رسول الله أي الناس أعظم حقا على المرأة؟ قال: «زوجها» قلت: فأي الناس أعظم حقا على الرجل؟ قال: «أمه»

الفتاوی الخانية على هامش الھندیۃ: (باب النفقة، فصل في حقوق الزوجة، 443/1)
و لیس علیھا أن تعمل بيدها شيئا لزوجها قضاء من الخبز والطبخ وكنس البيت وغير ذلک.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 403 Jan 05, 2019
Walidain ki khidmat kis ki zimmedari hay, kiski, zimmaydari, zimmay dari, khedmat, waldain, walda, walid, Whose responsibility is it to serve parents, who is responsable to look after parents, serving the parents, serve the parents, who will serve the parents, rights of parents, obligation of children towards parents

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.