عنوان: "تم میں سے بہتر وہ ہے جو خود قرآن سیکھتا اور سکھلاتا ہے" حدیث میں سیکھنے والے کو افضل کہا ہے یا سکھانے والے کو؟(3973-No)

سوال: تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سیکھائے، اس حدیث کی رو سے سیکھنے والا افضل ہے یا سکھانے والا افضل ہے؟

جواب: یہ فضیلت ہر ایسے شخص کو حاصل ہو گی، جو اخلاص کے ساتھ قرآن سیکھے (خواہ ناظرہ اور تجوید پڑھے، خواہ قرآن کے معانی سیکھے یعنی تفسیر پڑھے)۔
اسی طرح یہ فضیلت ہر ایسے شخص کو بھی حاصل ہوگی جو اخلاص کے ساتھ قرآن کریم سکھائے (خواہ ناظرہ وتجوید پڑھائے یا قرآن کے معانی یعنی ترجمہ وتفسیر پڑھائے)۔
البتہ جو شخص قرآن سیکھے اور پھر اسے سکھائے بھی، اس کی فضیلت صرف سیکھنے والے سے زیادہ ہوگی۔

( ماخوذ از: عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری، تحفۃ القاری شرح صحیح البخاری، تحفۃ الأمعی شرح سنن الترمذی، مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح)

واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3874 Apr 08, 2020
khairukum man ta'allamal qur'an wa allamahu, tum mein se behatreen wo hai jo Quran Majeed sikhey aur sikhaye, parhey aur parhaye, seekhay aur sikhae, is mein, seekhnay walay, ki fazeelat hay, ya, sikhanay walay, seekhne, sikhaane, Hadees, Hadith, Hadeeth, Hadith, khairukum man ta'allamal qur'an wa allamahu, the best of you is who learn the quran and teach it, in this, it has the virtue of learner or the teacher, teacher, learner, student

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.