عنوان: کراچی سے سانگھڑ سفر کرنے کی صورت میں پوری نماز پڑھی جائے یا سفری نماز؟(3983-No)

سوال: میں سانگھڑ میں رہتی ہوں اور میری ساس کراچی میں رہتی ہیں، جبکہ ان کا پیدائشی شہر سانگھڑ ہے تو ان کے لیے سانگھڑ اور کراچی میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟

جواب: مذکورہ صورت میں اگر آپ کی ساس صاحبہ نے کراچی میں ہی مستقل طور پر رہائشی رکھی ہوئی ہے، اب یہاں سے کسی اور جگہ منتقل (Shift) ہونے کا ارادہ نہیں ہے، تو اب شرعی طور پر کراچی ان کا وطن اصلی بن گیا ہے، جہاں وہ پوری نمازیں پڑھیں گی، اور چونکہ اپنے آبائی علاقے سانگھڑ میں ان کا گھر اور مستقل رہائش نہیں ہے اور اس علاقے کو بالکل ترک کردیا ہے، تو یہاں جب پندرہ دن سے کم عرصے کیلئے آئیں گی تو سفری نماز (قصر) پڑھیں گی، اور اگر پندرہ دن سے زیادہ رہنے کی نیت ہو تو پوری نماز پڑھیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (131/2-139، ط: زکریا)
(الوطن الأصلي) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه (يبطل بمثله) إذا لم يبق له بالأول أهل، فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما ... (والمعتبر نية المتبوع) لأنه الأصل (لا التابع كامرأة) وفاها مهرها المعجل
(قوله إذا لم يبق له بالأول أهل) أي وإن بقي له فيه عقار قال في النهر: ولو نقل أهله ومتاعه وله دور في البلد لا تبقى وطنا له وقيل تبقى كذا في المحيط وغيره.
والوطن الأصلی ہو وطن الإنسان فی بلدتہ أو بلدۃ أخریٰ اتخذہا داراً وتوطن بہا مع أہلہ وولدہ ولیس من قصدہٖ الارتحال عنہا بل التعیش بہا وہٰذا الوطن یبطل بمثلہ لا غیر وہو أن یتوطن فی بلدۃ أخریٰ وینقل الأہل ٰإلیہا فیخرج الأول من أن یکون وطناً أصلیاً الخ۔ وہٰذا جواب واقعۃٍ ابتلینا بہا وکثیر من المسلمین المتوطنین فی البلاد ولہم دور وعقار فی القریٰ البعیدۃ منہا یصیفون بہا بأہلہم ومتاعہم فلا بد من حفظہا أنہما وطنان لہ لایبطل أحدہما بالاٰخر۔

مصنف ابن أبي شیبۃ: (رقم الحدیث: 8303)
عن سعید بن جبیر قال: إذا أقمت أکثر من خمس عشرۃ فأتم الصلاۃ۔

الفتاوی الھندیۃ: (139/1)
وإن نوی الإقامۃ أقل من خمسۃ عشر یوماً قصر، ہکذا في الہدایۃ، ولو بقی في المصر سنین علی عزم أنہ إذا قضی حاجتہ و یخرج و لم ینو الإقامۃ خمسۃ عشر یوما قصر کذا في التہذیب۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 624 Apr 09, 2020
Karachi say sanghar, safar, karnay, karne, ki, soorat, surat, mein, main, poori, puri, namaz, parhi, parhe, jaae, jae, ya, safri, namaz, In case of traveling from Karachi to Sanghar, should the entire prayer be offered or the travel prayer?, Karachi, Sanghar, Shortening of Prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.