resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: مالی مشکلات کی وجہ سے ساڑھے سات تولے سے زیادہ سونے پر زکوٰۃ لازم ہونے کا حکم

(39875-No)

سوال: میں نے ماضی میں سونا خریدا تھا جب اس کی قیمت کم تھی، اب سونے کی قیمت کافی بڑھ چکی ہے، اس وقت مجھے کچھ مالی مشکلات کا سامنا ہے اور زکوٰۃ ادا کرنا میرے لیے مشکل ہو رہا ہے۔ اگر مجھے ہر سال زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے سونا بیچنا پڑے تو آہستہ آہستہ میرے بچوں کے لیے جمع کی ہوئی ساری بچت ختم ہو جائے گی، اس صورتِ حال میں شریعت کیا رہنمائی دیتی ہے؟
تنقیح: محترم! اس بات کی وضاحت کردیں کہ آپ کے پاس کتنے تولے سونا موجود ہے؟ نیز اگر ساڑھے سات تولے سے کم ہے تو یہ بھی وضاحت کردیں کہ آپ کے پاس نقدی یا چاندی وغیرہ بھی موجود ہیں یا نہیں؟ اس وضاحت کے بعد آپ کے سوال کا جواب دیا جا سکے گا۔
جواب تنقیح:
میرے پاس ساڑھے سات تولے سے زیادہ سونا ہے، لیکن چاندی اور نقدی نہیں ہے۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کے پاس سونا ساڑھے سات تولے سے زیادہ ہے تو آپ پر اس کی زکوٰۃ لازم ہے، البتہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے چونکہ سونا بیچنا ضروری نہیں ہوتا، بلکہ حساب کرنے کے بعد جتنی مقدار زکوٰۃ کی بنتی ہے، اتنی مالیت کی رقم اپنے پاس موجود نقدی سے بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ نیز اگر زکوٰۃ ایک ساتھ ادا کرنا مشکل ہو تو ایسی صورت میں تھوڑا تھوڑا کر کے ادا کرنے کی بھی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

الدر المختار: (295/2، ط: دار الفكر)
(نصاب الذهب عشرون مثقالا والفضة مائتا درهم كل عشرة) دراهم (وزن سبعة مثاقيل).................................. (واللازم)مبتدأ (في مضروب كل) منهما (ومعموله ولو تبرا أو حليا مطلقا) مباح الاستعمال أو لا ولو للتجمل والنفقة؛ لأنهما خلقا أثمانا فيزكيهما كيف كانا (أو) في (عرض تجارة قيمته نصاب) الجملة صفة عرض وهو هنا ما ليس بنقد.

الدر المختار: (272/2، ط: دار الفکر)
(وافتراضها عمري) أي على التراخي وصححه الباقاني وغيره (وقيل فوري) أي واجب على الفور (وعليه الفتوى) كما في شرح الوهبانية (فيأثم بتأخيرها) بلا عذر (وترد شهادته) لأن الأمر بالصرف إلى الفقير معه قرينة الفور وهي أنه لدفع حاجته وهي معجلة، فمتى لم تجب على الفور لم يحصل المقصود من الإيجاب على وجه التمام، وتمامه في الفتح.
قوله (وافتراضها عمري) قال في البدائع وعليه عامة المشايخ، ففي أي وقت أدى يكون مؤديا للواجب، ويتعين ذلك الوقت للوجوب، وإذا لم يؤد إلى آخر عمره يتضيق عليه الوجوب.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat