سوال:
مفتی صاحب! براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کیا PMEX کے ذریعے MetaTrader 5 پر سونا خریدنا حلال ہے؟
جواب: واضح رہے اشیاء کی خرید و فروخت میں جن شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، (مثلاً: فروخت کی جانی والی اشیاء کا موجود ہونا، معلوم و متعیّن ہونا، فروخت کنندہ کی ملکیت اور قبضہ میں ہونا وغیرہ) ہماری معلومات کے مطابق PMEX کے ذریعہ کی جانے والی خرید وفروخت میں عام طور پر ان امور کا خیال نہیں رکھا جاتا، جن کی وجہ سے خرید و فروخت درست نہیں ہوتی، چنانچہ مذکورہ پلیٹ فارم سے سونا خریدنے سے اجتناب لازم ہے۔
۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح مسلم: (باب بطلان بیع المبیع قبل القبض، رقم الحدیث: 1525، 1159/3، ط: دار إحياء التراث العربي ببيروت)
"عن ابن عباس رضي اللّٰه عنهما أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم قال: من ابتاع طعامًا فلا یبعه حتی یستوفیه، قال ابن عباس: وأحسب کل شيء مثله"
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5/ 279، ط: دار الكتاب الإسلامي):
وأما شرائط المعقود عليه فأن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه وأن يكون ملك البائع فيما يبيعه لنفسه وأن يكون مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم
کذا فی التبویب لجامعۃ دار العلوم کراچی (2288/64)
واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی