سوال:
سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ اوطاس کے موقع پر تین روز کے لیے متعہ کی اجازت دی، پھر اس سے منع فرما دیا۔ (مشکوة المصابیح: حدیث نمبر، 3148) کیا یہ حدیث مستند ہے؟
جواب: جی ہاں! یہ روایت مسلم شریف، حدیث نمبر: 3418 میں موجود ہے اور سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَخَّصَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ أَوْطَاسٍ، فِي الْمُتْعَةِ ثَلَاثًا، ثُمَّ نَهَى عَنْهَا۔
ترجمہ:ایاس بن سلمہ نے اپنے والد ( سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ ) سے روایت کی کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اوطاس کے سال تین دن متعے کی اجازت دی، پھر اس سے منع فرما دیا۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی