سوال:
اگر گھر میں بچے قرآن یاد کرتے ہوئے اونچی آواز سے تلاوت کر رہے ہوں تو کیا اس دوران گھر کے دیگر افراد ذکر و تلاوت یا کوئی دنیاوی کام کر سکتے ہیں یا قرآن کا مسلسل سنتے رہنا فرض ہے؟
جواب: مذکورہ صورت میں بچوں کی اونچی آواز میں تلاوت قرآن کے دوران آپ اپنا ذکر وتلاوت اور دنیاوی کام کرسکتے ہیں، کیونکہ نماز کے علاوہ میں قرآن پاک کی تلاوت کو غور سے سننا فرض نہیں، بلکہ مستحب ہے اور مستحب کام کو کسی عذر کی وجہ سے چھوڑا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
تفسیر ابن کثیر: (261/3- 262)
وقال سفیان الثوري عن أبي ہاشم إسماعیل بن کثیر عن مجاہد في قولہ: ’’وإذا قرئ القرآن فاستمعوا لہ وأنصتوا‘‘ قال في الصلاۃ، وکذا رواہ غیر واحد عن مجاہد، وقال عبدالرزاق عن الثوري عن لیث عن مجاہد قال: لا بأس إذا قرأ الرجل في غیر الصلاۃ أن یتکلم الخ۔
التفسیر المظہري: (الأعراف، الایة: 205)
اختلف العلماء في وجوب الاستماع والإنصات علی من ہو خارج الصلاۃ یبلغہ صوت من یقرأ القرآن في الصلاۃ أو خارجہا، قال البیضاوي: عامۃ العلماء علی استحبابہا خارج الصلاۃ، وقال ابن الہمام: وفی کلام أصحابنا ما یدل علی وجوب الاستماع في الجہر بالقراء ۃ مطلقا، قال في الخلاصۃ: رجل یکتب الفقہ وبجنبہ رجل یقرأ القرآن فلا یمکنہ استماع القرآن، فالإثم علی القارئ، وعلی ہذا لو قرأ علی السطح في اللیل جہرا والناس نیام یأثم، وہذا صریح في إطلاق الوجوب؛ ولأن العبرۃ لعموم اللفظ دون خصوص السبب الخ
الھندیة: (کتاب الکراھیة، الباب الرابع، 317/5)
صبی یقرأ فی البیت واہلہ مشغولون بالعمل یعدزون فی ترک الاستماع ان افتتحوا العمل قبل القرأۃ والافلا وکذا قرأۃ الفقہ عندقراء ۃ القراٰن مدرس یدرس فی المسجدوفیہ مقری یقرأ القراٰن بحیث لوسکت عن درسہ یسمع القراٰن یعذر فی درسہ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی