عنوان: "تمہارے گھروں میں سب سے خالی گھر اور ویران گھر وہ ہے، جس میں اللہ کی کتاب میں سے کوئی چیز نہ ہو" حدیث کی تصدیق (4042-No)

سوال: مندرجہ ذیل حدیث کی تصدیق فرما دیں: "رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: گھروں میں سب سے حقیر گھر وہ ہے، جس میں ﷲ کی کتاب (قرآن پاک) میں سے کچھ بھی نہیں پڑھا جاتا، سو تم قرآن پاک پڑھا کرو، بیشک تمہیں اس کے ایک حرف کی تلاوت پر دس نیکیوں کا اجر دیا جاتا ہے، جبکہ میں یہ نہیں کہتا کہ "الم" ایک حرف ہے، بلکہ ”الف“ ایک حرف ہے، ”لام“ ایک حرف ہے اور ”میم“ ایک حرف ہے (یعنی صرف الم پڑھنے سے تیس نیکیوں کا ثواب مل جاتا ہے)۔ (رواه الطبراني والحاکم)

جواب: پوچھے گئے سوال میں مذکورہ حدیث کا مفہوم مختلف کتب حدیث میں وارد ہوا ہے۔
نیز یہ حدیث متعدد طرق اور مختلف الفاظ کے ساتھ ذکر کی گئی ہے، جن کا بنیادی مفہوم یہی ہے کہ گھروں کو قرآن کریم کی تلاوت سے آباد رکھنا چاہیے، جس گھر میں قرآن نہ ہو، یا اس کی تلاوت نہ ہوتی ہو، وہ گھر ویران ہے، نیز قرآن کریم کی تلاوت پر دس گنا اجر ملتا ہے، ہر حرف کے بدلے دس دس نیکیاں ملتی ہیں، "الم" یہ پورا حرف نہیں ہے، بلکہ اس میں الف الگ ہے، لام الگ ہے اور میم الگ، ان تینوں پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔
ذیل میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ سے جو الفاظ مروی ہیں وہ ذکر کیے جاتے ہیں:
روي عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه: "إن أصفر البيوت بيت ليس فيه من كتاب الله شيء، فاقرءوا القران فإنكم تؤجرون عليه بكل حرف عشر حسنات، أما إني لا أقول: (الم) ولكني أقول الف ولام وميم".
(رواه الحاكم في المستدرك: ١/ ٧٥٥، حديث نمبر: ٢٠٨٠)
(وكذلك رواه الطبراني في معجمه الكبير كنحوه: ٩/ ١٢٩، حديث نمبر: ٨٦٤٢)
(وكذا في شعب الإيمان للبيهقي، كنحوه: ٣/ ٣٧٢، حديث نمبر: ١٨٣٣)
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے گھروں میں سب سے خالی گھر اور ویران گھر وہ ہے، جس میں اللہ کی کتاب میں سے کوئی چیز نہ ہو، (یعنی قرآن کریم نہ ہو، یا قرآن کریم ہو، لیکن اس کی تلاوت نہ ہوتی ہو)، لہذا تم قرآن کریم پڑھا کرو، بے شک تمہیں اس پر اجر ملے گا، ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں ملیں گی، میں یہ نہیں کہتا (الم) یہ پورا مجموعہ ایک حرف ہے، بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ اس میں سے الف الگ حرف ہے، لام الگ حرف ہے اور میم الگ حرف ہے( گویا الم پڑھنے پر تیس نیکیاں ملیں گیں)۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2247 Apr 15, 2020
jis ghar mai / main quran ki tilawat na hoti ho wo ghar weeran / wiraan hai is hadees ki tasdeeq / tasdeek, Confirmation of a hadith A house without a recitation of the Qur'an / quran is desolate.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.