عنوان: نماز فجر کس وقت تک پڑھی جاسکتی ہے؟(4045-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! ہمارے علاقے میں آج بروز بدھ فجر کا وقت چار بج کر تیس منٹ پر داخل ہوا ہے اور طلوع آفتاب چھ بج کر گیارہ منٹ پر ہے، رہنمائی فرمائیں کہ ہمیں کس وقت فجر کی نماز پڑھنی چاہیے اور کب تک ہم فجر کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: سورج نکلنے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ پہلے مشرق کی طرف سے آسمان کے کنارے پر چوڑائی میں یعنی شمالاً جنوباً ایک سفیدی ( روشنی) ظاہر ہوتی ہے اور جلدی جلدی دائیں بائیں پھیلتی جاتی ہے، یہاں تک کہ تمام آسمان پر پھیل جاتی ہے، اسے "صبح صادق" کہتے ہیں، اِسی صبح صادق کے طلوع ہونے سے نماز فجر کا وقت شروع ہوتا ہے، اور جب سورج کا ذرا سا کنارہ بھی نکل آئے تو فجر کا وقت ختم ہو جاتا ہے، جس کے بعد فجر کی نماز قضا ہوجاتی ہے۔
چونکہ ہر علاقے کے حساب سے روزانہ نماز کی بنیاد پر نماز کے اوقات میں کچھ نہ کچھ تبدیلی ہوتی رہتی ہے، اور ہر آدمی کیلئے خود مشاہدہ کرکے ان اوقات کا تعین کرنا مشکل ہے، اسی وجہ سے اس فن کے ماہرین نے ہرعلاقے کے لحاظ سے اوقات نماز کے کلینڈرز اور نقشے بنائے ہوئے ہیں، اس لئے ہرعلاقے کے مستند علماء کرام سے تصدیق شدہ اوقات نماز کے کلینڈرز کے مطابق نماز کی ادائیگی شرعا درست ہے۔
سوال میں منسلکہ نقشے کے مطابق طلوع آفتاب (Sunrise) کا وقت am) 6:11) لکھا ہے، لہذا اگر یہ نقشہ درست اور تصدیق شدہ ہے تو اس علاقے میں اس تاریخ کو صبح کے چھ بج کر گیارہ منٹ (6:11) تک فجر کی نماز پڑھنا درست ہوگی، اس کے بعد نماز فجر قضا ہوجائے گی۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1187 Apr 16, 2020
namaz e fajar / fajr kis waqt tak parhi jasakti hai?, How long can Fajr / fajar prayers be offered?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.