سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! میری آٹھ ماہ کی بھتیجی، جس کا نام ابیحہ ہے، پیدائش کے بعد سے مستقل بیمار ہے، رہنمائی فرمائیں کہ کہیں نام کا مسئلہ تو نہیں ہے؟
جواب: ’’ أَبِيْهَهْ‘‘ کے معنی سمجھ دار ہونے کے آتے ہیں، لھذا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نام اس وقت تبدیل کیا جاتا ہے، جب اس کے معنی صحیح نہ ہوں، لھذا ابیہہ کا معنی درست ہے، نام تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
معجم الرائد:
"أبه: (فعل) 1- أبهه : نبهه ، فطنه".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی