عنوان: اعتکاف میں بیٹھی ہوئی عورت کا کھانا بنانا اور گھر والوں کے ساتھ سحری اور افطاری کرنا(4068-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! عورت اعتکاف کے لیے الگ کمرے کو متعین کر کے سحری اور افطاری کے لیے کچن میں جا سکتی ہے؟
نیز یہ بھی بتائیں کہ گھر والے اعتکاف میں بیٹھی ہوئی عورت کے کمرے میں سحری اور افطاری کر سکتے ہیں؟

جواب: عورت اپنے گھر والوں کے لیے اعتکاف کی جگہ میں رہتے ہوئے کھانا بھی پکا سکتی ہے اور ان کے ساتھ مل کر اعتکاف کی جگہ پر سحری بھی کر سکتی ہے، لیکن اپنے اعتکاف کی جگہ سے باہر نکل کر گھر والوں کے لیےسحری اور کھانا وغیرہ نہیں بناسکتی، اور نہ ہی اعتکاف کی جگہ سے باہر نکل کر گھر والوں کے ساتھ سحری و افطاری کرسکتی ہے۔
اگر عورت اکیلی ہو، اور اس کے لیے کوئی کھانا بنانے والا موجود نہ ہو، تو ایسی صورت میں اعتکاف سے باہر نکل کر اپنے لئے کھانا بنانے کی گنجائش ہے، لیکن اس صورت میں بھی بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی جگہ ہی پر کھانے پکانے کا نظم بنائے اور مجبوری کی صورت میں اگر نکلنا پڑے تو جلد از جلد کام کو نمٹا کر اپنے اعتکاف کی جگہ پر پہنچنے کی کوشش کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (211/1)

"والمرأة تعتكف في مسجد بيتها، إذا اعتكفت في مسجد بيتها فتلك البقعة في حقها كمسجد الجماعة في حق الرجل، لاتخرج منه إلا لحاجة الإنسان، كذا في شرح المبسوط للإمام السرخسي".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3531 Apr 18, 2020
aitikaaf / eatikaaf / atikaf me / mein bethi aurat / ourat / women ka khana banana or ghar wallo / walloun key / kay sath sehri or aftari karna, Cooking food for / by the woman sitting in I'tikaf aitikaaf / eatikaaf / atikaf and soing sehri and aftaar / aftaari / breaking the fast with her family

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.