عنوان: روزے کی حالت میں بھولے سے کھانے والے کو روزہ یاد دلانے کا حکم(4148-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! روزہ دار بھول سے کھانے پینے لگے تو اسے یاد دلایا جائے یا نہیں؟
مزید یہ بھی ارشار فرمائیں کہ یاد دلانے یا نہ یاد دلانے میں کیا کمزور اور قوی شخص کے درمیان کوئی فرق ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص صحت مند اور تندرست ہو اور اس میں روزہ پورا کرنے کی طاقت ہو اور وہ روزہ کی حالت میں بھول کر کوئی چیز کھا یا پی رہا ہو تو اس کو روزے کے بارے میں یاد دلانا لازم ہے، البتہ اگر بھول کر کھانے والا بیمار یا کمزور ہو تو اس کو روزہ یاد نہ دلانے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (202/1)
رجل نظر الی صائم یأکل ناسیا ان رأی فیہ قوۃ یمکنہ ان یتم الصوم الی اللیل فالمختار انہ یکرہ ان لا یذکرہ وان کان یضعف فی الصوم بأن کان شیخا کبیرا یسعہ ان لا یخبرہ۔ کذا فی الظھیریۃ فی فصل الاعذار المبیحۃ۔

رد المحتار: (395/2)
(قولہ ویذکرہ) ای لزوما کما فی الولوالجیۃ فیکرہ ترکہ تحریما بحر وقولہ لو قویا ای لہ قوۃ علی اتمام الصوم بلا ضعف واذا کان یضعف بالصوم ولو اکل یتقوی علی سائر الطاعۃ یسعہ ان لایخبرہ فتح وعبارۃ غیرہ الاولی ان لا یخبرہ وتعبیر الزیلعی بالشباب والشیخ جری علی الغالب، ثم ھذا التفصیل جری علیہ غیر واحد وفی السراج عن الواقعات المختار انہ یذکرہ مطلقا نھر۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1213 Apr 25, 2020
roze / roza / rozey ki halat me / mein bhole / bholey se / say khane / khaney / khanay wale / walay / valay ko roza yaad / yad dilane / dilanay ka hokom / hukum / hokum / hukom, Ruling on reminding the one who eats inadvertently while fasting

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.