resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بیوی کو پیٹ پر لات مارنے سے حمل میں موجود بچے کے انتقال کی صورت میں اس کی دیت

(41954-No)

سوال: مفتی صاحب! شوہر نے بیوی کے پیٹ پر لات ماری بیوی حاملہ تھی بچہ پیٹ میں مر گیا اس کا کفّارہ کیا ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں شوہر کے عاقلہ پر پانچ سو درہم یعنی 131.25 تولہ چاندی یا مُروّجہ اوزان کے اعتبار سے 1.5309 کلو گرام چاندی یا اس کی قیمت لازم ہوگی، جوکہ ایک سال میں ادا کی جائے گی۔
البتہ اگر اسقاط کے وقت حمل کے اعضاء نہیں بنے تھے تو اس صورت میں شوہر پر کچھ لازم نہیں ہوگا۔
بہرحال! دونوں صورتوں میں شوہر کو اس جرم پر اللہ کے حضور سچے دل سے توبہ واستغفار کرنا بہر حال لازم ہوگا۔
واضح رہے کہ "عاقلہ" سے مراد وہ خاندان، برادری، قبیلہ، انجمن، ایسوسی ایشن، جماعت یا کمیونٹی ہے، جس کے ساتھ انسان کا باہمی تعاون وتناصر کا تعلّق ہوتا ہے، لہٰذا ان میں سے جس کے ساتھ مذکورہ شخص کا باہمی تعاون کا تعلّق ہو، وہ یہ دراہم ادا کرنے کے ذمّہ دار ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

الدر المختار مع رد المختار: (587/6، ط: دار الفكر)
(ضرب بطن امرأة حرة) حامل خرج الأمة والبهيمة وسيجيء حكمهما............................ (ولو) كانت (المرأة كتابية أو مجوسية) أو زوجته (فألقت جنينا ميتا) حرا (وجب) على العاقلة (غرة) غرة الشهر أوله وهذه أول مقادير الدية (نصف عشر الدية) أي دية الرجل لو كان الجنين ذكرا وعشر دية المرأة لو أنثى وكل منهما خمسمائة درهم (في سنة) وقال الشافعي: في ثلاث سنين كالدية. وقال مالك: في ماله ولنا فعله - عليه الصلاة والسلام.

تكملة فتح الملهم: (328/2، ط: دار إحياء التراث العربي)
فالحاصل أن قضاء عمر بمحضر من الصحابة له دل على أن الحكم كان مناطه النصرة، فيتغير بتغيره، ويمكن أن يقال في عصرنا: إن التناصر أصبح للعمال بوفاقهم الذي يسمى: (تريد يونين)، وللسياسيين بأحزابهم السياسية، فينبغي أن تكون عاقلة عامل وفاقه، وعاقلة سياسي حزبه السياسي، وحيث لم يكن للقاتل جماعة ينتصر بها فالدية في بيت المال إن كان منتظماً فيه سعة. وإن لم يكن منتظماً ففي مال القاتل.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals