resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: کسٹم ڈیوٹی سے بچنے کے لئے انوائس میں اصل قیمت سے کم لکھنا یا کم ویلیو ظاہر کرنا

(41968-No)

سوال: ایک شخص نے ایک گاہک کو کسٹم ریسنگ سوٹ 120 ڈالر میں فروخت کیا ہے اور اس پر 34 ڈالر شپنگ فیس بھی ہے، یعنی کل رقم 154 ڈالر بنتی ہے، گاہک اس سے کہتا ہے کہ انوائس میں صرف 20 ڈالر ظاہر کیے جائیں تاکہ کسٹم ڈیوٹی کم لگے یا بچ جائے۔ سوال یہ ہے کہ کیا بیچنے والے کے لیے جائز ہے کہ وہ اصل قیمت کے بجائے کم قیمت (20 ڈالر) لکھ کر انوائس بنائے؟
میں اپنے جاننے والوں کے ذریعے پارسل بھیجتا ہوں، ان کا کسٹم والوں سے رابطہ ہے اور وہ ہر پارسل کو تقریباً 70 ڈالر کی کم ویلیو پر کلیئر کروا دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنا پارسل ان کو دے دوں تاکہ وہ اسے کم قیمت (تقریباً 70 ڈالر) ظاہر کر کے کسٹم سے کلیئر کروا دیں؟ اور اگر کسٹمر مجھ سے انوائس مانگے تو کیا میں اسے ایک الگ نئی انوائس بنا کر دے سکتا ہوں جس میں بھی کم قیمت لکھی ہو جو اصل قیمت سے مختلف ہو؟ کسٹم سے گاہک کو بچانے کے لیے اور کم ویلیو شو کرنے کا کوئی جائز طریقہ بتا دیجیے۔

جواب: حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکس ادا کرنا شرعاً لازم ہے، لہٰذا عام حالات میں ٹیکس چوری جائز نہیں ہے، البتہ اگر حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکس ظالمانہ ہو، ملک و ملت کی فلاح و بہبود کیلیے استعمال نہ کیا جا رہا ہو یا ٹیکس کی شرح ناقابلِ برداشت حد بڑھی ہوئی ہو، اور حکومت سے بات چیت کے ذریعہ بھی کوئی حل نہ نکل رہا ہو تو اس صورت میں (توریہ کے طور پر) انوائس میں کم قیمت ظاہر کرکے ٹیکس سے بچنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ اس میں صریح جھوٹ، دھوکہ، رشوت یا کسی اور ناجائز امر کا ارتکاب لازم نہ آئے۔

۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي (2/ 336- ط: دار الفكر ، بيروت):
(قَوْلُهُ: ‌دَفْعُ ‌النَّائِبَةِ ‌وَالظُّلْمِ عَنْ نَفْسِهِ أَوْلَى إلَخْ) النَّائِبَةُ مَا يَنُوبُهُ مِنْ جِهَةِ السُّلْطَانِ مِنْ حَقٍّ أَوْ بَاطِلٍ أَوْ غَيْرِهِ كَمَا فِي الْقُنْيَةِ عَنْ الْبَزْدَوِيِّ وَالْمُرَادُ دَفْعُ مَا كَانَتْ بِغَيْرِ حَقٍّ.

الفتاوى الهندية (2/ 61 – ط: دار الفكر، بيروت):
رجل قال لغيره: ‌كم ‌أكلت ‌من تمري فقال: أكلت خمسة وحلف وقد كان أكل من تمره عشرة لا يكون حانثا وكاذبا ولو كانت يمينه بطلاق أو عتاق لا يقع شيء وكذا لو قال لرجل: بكم اشتريت هذا العبد فقال: بمائة وقد كان اشتراه بمائتين لا يكون كاذبا

مستفاد من التبویب لجامعۃ دار العلوم کراتشی (1824/91)

واللہ تعالٰی أعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals