سوال:
مفرح (Mifrah) اور مفراح(Mifraah)کے معنی بتا دیں اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب: 1) "مِفْرَح" (میم پر زیر، فا ساکن اور را پر زبر) کے معنی ہیں خوش ہونے کی چیز۔
2)"مِفْرَاح" (میم پر زیر، فا ساکن اور را پر زبر) کے معنی ہیں بہت خوش ہونا۔
مذکورہ معنی کے اعتبار سے یہ دونوں نام رکھنا درست ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
*مصباح اللغات: (ص: 624، ط: دارالاشاعت )*
فَرِحَ: خوش ہونا۔
المِفْراح: بہت زیادہ خوش۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی