resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: مقولہ "العلم وسیلة إلی کل فضیلة" کی تحقیق

(41995-No)

سوال: محترم مفتی صاحب! "العلم وسیلة إلی کل فضیلة" مذکورہ کلمات کسی مستند حدیث کا جزء ہے یا سلف صالحین میں سے کسی کا قول ہے؟ براہِ کرم مطلع فرمادیں۔

جواب: سوال میں پوچھی گئی عبارت مشہور تابعی حضرت "ربیعہ الرأی تیمی " کا مقولہ ہے، جنہوں نے متعدّد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سےعلمی استفادہ کیا ہے، اورآپ سے امام اوزاعی، سفیان ثوری اور ابن عیینہ رحمہم اللہ جیسے جبال العلم حضرات نے علم فقہ حاصل کیا۔ مذکورہ عبارت کوحافظ شمس الدین ذہبی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں نقل کیا ہے، لہذا مذکورہ عبارت کو موصوف کی جانب نسبت کرکے آگے بیان کرنا درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام، لشمس الدين أبو عبد الله محمد بن أحمد الذهبي (ت 748ه)، (حرف الراء، 422/8، المحقق: عمر عبد السلام التدمري، الناشر: دار الكتاب العربي، بيروت)

وکذلک في "سير أعلام النبلاء"، لشمس الدين، محمد بن أحمد الذهبي (ت 748 ه)، (ترجمة ربيعة الرأي، 90/6، محقق المجلد السادس:حسين أسد، بإشراف: شعيب الأرناؤوط [ت 1438 ه]، الناشر: مؤسسة الرسالة):
وصح عن ربيعة، قال: ‌العلم ‌وسيلة إلى كل ‌فضيلة.

والله تعالی أعلم بالصواب
دار الإفتاء الإخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees