سوال:
میرا سوال یہ ہے کہ میری ارینج میرج ہونے جارہی ہے، لیکن میرا دل بالکل مطمئن نہیں ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اُس کی ہائٹ بھی مجھ سے چھوٹی ہے۔ براہِ کرم بتائیں کہ میں کیا کروں؟ میرا دل بالکل بھی راضی نہیں ہورہا۔
جواب: واضح رہے کہ نکاح کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد یہ ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے سکون اور اطمینان کا ذریعہ بنیں۔
پوچھی گئی صورت میں اوّلاً اس موقع پر آپ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرکے مذکورہ رشتے کے لیے دلی رضامندی اور محبت کی بیداری کے لیے خوب دعاؤں کا اہتمام کریں، کیونکہ عموماً گھر کے سربراہان کی طرف سے طے پانے والا رشتہ خیر اور برکت سے خالی نہیں ہوتا، تاہم اس کے باوجود اگر مذکورہ رشتے پر دلی رضامندی اور اطمینان حاصل نہیں ہوتا تو مناسب انداز سے گھر کے بڑوں کے ساتھ اس رشتے کے متعلق بات کرنے کا حق آپ کو حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*الدلائل:*
*القرآن الكريم: (الروم، الآية: 21)*
وَمِنۡ ءَایَٰتِهِۦۤ أَنۡ خَلَقَ لَكُم مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ أَزۡوَ ٰجࣰا لِّتَسۡكُنُوۤا۟ إِلَیۡهَا وَجَعَلَ بَیۡنَكُم مَّوَدَّةࣰ وَرَحۡمَةًۚ إِنَّ فِی ذَ ٰلِكَ لََٔایَٰتࣲ لِّقَوۡمࣲ یَتَفَكَّرُونَ.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی